23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

230سگنل یونٹ کو 51 اسکواڈرن اور کلرز پر پرینٹیشن کے لئے پریزڈینٹس اسٹینڈرڈ کے ایوارڈ کے لئےتعارفی خاکہ

Urdu News

نئی دہلی۔ پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم ، وی ایس ایم، اے ڈی سی صفائی افسر کمانڈنگ انچیف ، ویسٹرن ائر کمان ، ائر مارشل سی ہری کمار نے ایئر فورس کے اسٹیشن ہلواڑا میں 22 مارچ 2018 کو ہونے والی پروقار پریذڈینٹس اسٹینڈرڈ اور کلرز پریذ یٹیشن تقریب کے تعارفی خاکے کے طور پر ائر فورس اسٹیشن ہلواڑا میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں ایئر مارشل سی ہری کمار نے میڈیا کے افراد کو بتایا کہ صدرجمہوریہ ہند اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر جناب رام  ناتھ کووند انڈین ایئر فورس کے 230 سگنل یونٹ کو 51 اسکواڈرن اور کلرز کے پروقار پریذڈینٹس اسٹینڈر ڈز عطا کریں گے۔ 51اسکواڈرن  کے کمانڈنگ افسر گروپ کیپٹن ستیش ایس پوار  پریذ ڈینٹس اسٹینڈرڈ حاصل کریں گے اور 230 سگنل یونٹ کے اسٹیشن کمانڈر گروپ کیپٹن ایس کے ترپاٹھی ہلواڑا میں فضائیہ کے اسٹیشن میں باضابطہ ایک خصوصی پریڈ کے دوران صدرجمہوریہ ہند سے پریذڈینٹس کلرز حاصل کریں گے۔ اس موقع پر صدرجمہوریہ ہندوستانی فضائیہ کے 51 اسکواڈرن اور 230 سگنل یونٹ کے پہلے دن  کے لئے کورکا  بھی اجراء کریں گے۔کسی مسلح افواج کے یونٹ کے لئے پریذڈینٹس اسٹینڈرڈ اور کلرز کے لئے انتخاب اسکواڈرن کی کارکردگی اور کارناموں پر مبنی ہے اور یہ امن اور جنگ دونوں موقع پر عطا کیا جاتا ہے۔ منتخب یونٹوں کے ذریعے کم از کم25 سال میں غیرمعمولی انجام دی گئی غیرمعمولی خدمات کے لئے عطا کیا جاتا ہے۔

یہ ایوارڈ امن اور جنگ دونوں موقع پر یونٹ کی آپریشنل کارکردگی، جاں فشانی اور مثالی خدمات کا ایک واضح ثبوت اور توثیق ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کے ایئر مارشل  بریندر سنگھ ویسٹرن ایئر کمانڈ کے ائر افسر کمانڈنگ ، انچیف ایئر مارشل سی ہری سنگھ کے علاوہ فوج کے اعلی افسران اس پروقار تقریب میں شرکت کریں گے۔ توقع ہے کہ پنجاب کے گورنر ، وزیراعلی اور دیگر سینئر ا فسروں سمیت بہت سی شہری شخصتیں بھی اس تقریب میں شرکت کریں گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More