23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

2017 کے دوران 619 اے ڈی آئی پی کیمپوں کا اہتمام اور ایک لاکھ سے زائد دویانگ جَن یعنی مختلف طور سے اہل افراد کو مصنوعی اعضاء اور امدادی مصنوعی اعضاء فراہم کرائے گئے

Urdu News

نئی دہلی، راج کوٹ گجرات میں محکمہ کے ذریعے اے ایل آئی ایم سی او کانپور، جو محکمہ کے تحت ایک مرکزی سرکاری دائرۂ کار کی صنعت ہے نے ، ضلعی انتظامیہ راج کورٹ کے ساتھ تال میل بناکر سماجک ادھیکاریتا شیور کا اہتمام کیا، جس کا مقصد یہ تھا کہ دیویانگ جنوں کو مصنوعی امدادی اعضاء اور دیگر آلات فراہم کرائے جائیں۔ یہ کیمپ ریس کورس گراؤنڈ، راج کوٹ، گجرات میں منعقد ہوا جہاں امدادی اعضاء اور دیگر آلات کی تقسیم معذور افراد کو کی گئی تاکہ وہ حکومت ہند کی مصنوعی اعضاء کی فٹنگ اور خریداری کی اسکیم سے مستفید ہوسکیں اور ان کا فائدہ اٹھاسکیں۔ یہ کام وزیراعظم نریندر مودی کی مقتدر موجودگی میں انجام پایا۔

راج کوٹ  کیمپ میں 17589 دیویانگ استفادہ کنندگان کو، جن میں 3000 ایسے استفادہ کنندگان بھی شامل ہیں جنھیں ریاستی حکومت سے 1.53کروڑ روپے کی مالیت کے آلات اور دیگر ساز و سامان حاصل ہوچکے ہیں، 11.19 کروڑ روپے کی مالیت کے مصنوعی اعضاء اور دیگر امدادی آلات تقسیم کئے گئے۔ ملک کی تاریخ میں اب تک منعقد ہونے والے کیمپوں میں یہ سب سے وسیع اور بڑا کیمپ تھا، جس میں استفادہ کنندگان بہت بڑی تعداد میں ایک واحد کیمپ کے تحت آئے اور انھیں مصنوعی اعضاء اور امدادی آلات تقسیم کئے گئے۔

اس اہتمام کے دوران موٹر سے چلنے والی 90 ٹرائی سائیکلیں، 1960 ٹرائی سائیکلیں، 1541 وہیل چیئرس، 77 رعشہ اور معذوری کے شکار افراد کے لئے کرسیاں، 2896 بیساکھیاں، 3095 واکنگ اسٹکس، 529 بریل کین یعنی نابینا افراد کی رہنمائی کرنے والی چھڑیاں، 112 رولیٹرس، 162 بریل کٹس، 732 اسمارٹ کینس، 214 اسمارٹ فون مع اسکرین ریڈر، 68 ڈیزی پلیئرس، 20 اے ڈی ایل برائے جذام سے صحت یافتہ افراد، 2206 ڈیجیٹل سمعی آلات، 1101 مصنوعی اعضاء اور کیلیپر، 4416 ٹی ایم ایل کٹس اور 73 لیپ ٹاپ ایسے افراد کے لئے جو دانشورانہ لحاظ سے معذوری کا شکار ہیں، تقسیم کئے گئے۔ یہ تمام ساز و سامان مختلف قسم کے زمرے کے دیویانگ جنوں میں ان کی ضروریات کا لحاظ رکھتے ہوئے تقسیم کئے گئے۔ ریاستی حکومت نے اپنے طور پر معذوری کے شکار افراد کی مدد کے لئے امدادی اعضاء اور دیگر آلات تقسیم کئے تاکہ معذوری کے شکار افراد کی بازآبادکاری ممکن ہوسکے اور انھیں بااختیار ہوسکے۔ یہ تقسیم 3000 دیویانگ جنوں میں عمل میں آئی۔

دو گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی قائم ہوئے۔ 28 جون 2017 کو ایک گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اس لحاظ سے قائم ہوا کہ اب تک کی سب سے زیادہ تعداد یعنی 1442 افراد جو سمعی لحاظ سے معذور تھے، انھیں ایک ہی مقام پر اشاراتی زبان کی سہولت فراہم کرائی گئی اور ساتھ ہی ساتھ ان لوگوں نے ہمارا قومی گیت بھی پڑھا۔ اس سے قبل اس طرح کا ایک ریکارڈ تائیوان  (چین) میں قائم ہوا تھا جہاں 978 سمعی لحاظ سے معذور افراد نے حصہ لیا تھا۔ اس تاریخی اجتماع کے مندوبین اور ان کا یہ تاریخی ریکارڈ کارکردگی کے ساتھ ازسرنو وزیراعظم کے بڑے کیمپوں میں بھی دہرایا گیا۔

دوسرا گنیز ورلڈ ریکارڈ اس زمرے میں اس وقت قائم ہوا جب سب سے بڑی تعداد میں اورتھوسس (کیلیپرس) 781 افراد کو لگائے گئے جو چلنے پھرنے سے معذور تھے اور یہ تمام تر کام ایک دن میں انجام دیا گیا۔

مذکورہ دونوں گنیز بک ورلڈ ریکارڈ کے علاوہ ایک نیا ورلڈ ریکارڈ اس وقت قائم ہوا جب ایک واحد مقام پر ایک دن کے اندر 17589 افراد کو، جو معذورین کے شکار تھے، یعنی دیویانگ جنوں کو ان کی ضرورت کے مطابق امدادی آلات و اعضاء وغیرہ تقسیم کئے گئے۔

اس سے قبل وزیراعظم کی مقتدر موجودگی میں ایسے ہی بڑے کیمپ محکمہ کے ذریعے وارانسی، نوساری اور وڈوڈرا میں 2016 میں منعقد کرائے گئے تھے، جن سے بالترتیب 10 ہزار، 11 ہزار اور 10500 استفادہ کنندگان نے استفادہ کیا تھا۔

معذورین کا شناخت کرنے والا منفرد پروجیکٹ زیر نفاذ

محکمہ، معذوری کے شکار افراد کا ایک قومی ڈاٹا بیس تیار کرنے کی غرض سے معذوری کا شناخت کرنے والا ایک پروجیکٹ نافذ کرنے کے مراحل میں ہے، اس کا مقصد یہ ہے کہ ہر ایک متاثرہ شخص کو ایک منفرد شناختی کارڈ جاری کیا جائے، اس کے نتیجے میں ایسے شخص کی جسمانی اور مالی پیش رفت اور اعضاء وغیرہ کی فراہمی کے بعد حاصل ہونے والے فائدے کے بارے میں جانا جاسکے گا اور گاؤں سے لے کر بلاک کی سطح تک، اور بلاک کی سطح سے ضلع کی سطح تک، اور ضلع کی سطح سے لے کر ریاست کی سطح تک، اور ریاست کی سطح سے لے کر قومی سطح تک تمام تفصیلات حاصل ہوسکیں گی۔ اب تک 2.74 لاکھ سے زائد معذوری اسناد اور ای یو ڈی آئی ڈی کارڈس تیار کئے جاچکے ہیں اور یہ سارا کام آن لائن موڈ کے ذریعے انجام پایا ہے اور یہ تمام امور 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں یعنی گجرات، مدھیہ پردیش، اڑیسہ، اترپردیش، مہاراشٹر، تمل ناڈو، چھتیس گڑھ، کیرالہ، جھارکھنڈ، راجستھان، انڈمان اینڈ نیکوبار جزائر اور میگھالیہ میں 318 ضلع میں انجام دیے گئے ہیں۔

2017 کے دوران معذور افراد کو تفویض اختیارات

صدر جمہوریہ ہند نے معذور افراد دیویانگ جن کو بااختیار بنانے کے لئے قومی انعامات 2017 عطا کیا۔ یہ انعامات معذور افراد کو بااختیار بنانے سے متعلق محکمے نے 3 دسمبر 2017 کو نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران عطا کئے گئے۔ یہ تقریب 3 دسمبر کو معذور افراد کے بین الاقوامی دن کے موقع پر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت منعقد کی گئی تھی۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر جناب تھاورچند گہلوت، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر اور جناب رام داس اٹھاولے بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت معذور افراد کو بااختیار بنانے سے متعلق محکمہ نے 3 دسمبر کو معذور افراد کے قومی دن کے موقع پر افراد، اداروں، تنظیموں، ریاستوں؍ ضلعوں کو قومی انعامات سے نوازا۔ یہ انعامات معذور افراد کو بااختیار بنانے کے تئیں غیرمعمولی کامیابیوں اور کاموں کے صلے میں عطا کئے گئے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More