21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے لداخ کی مانگوں کو اولین ترجیح دینے کے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کی

Urdu News

ایل اے ایچ ڈی سی لیہہ کے چیئرمین چیف ایگزیکٹو کونسلر جناب تاشی گیلسن اور بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ جناب جام یانگ سیرنگ نامگیال کی سربراہی میں ایک وفد نے آج یہاں شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزیر اعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایل اے ایچ ڈی سی کے انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کے لئے انہیں مبارکباد دی، جن کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کامیاب اور ممکن بنایا جاسکا۔ انہوں نے کہا کہ ان الیکشن نے کافی اہمیت اختیار کرلی ہے، کیونکہ لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقہ بننے کے بعد یہ پہلا انتخابی عمل تھا۔

وفد سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے لداخ اور دیگر محیط والے علاقوں کی مانگوں کو سب سے اولین ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ مودی حکومت کی قیادت میں اور نگرانی میں لداخ میں ایک یونیورسٹی ، ایک میڈیکل کالج اور ایک انجینئرنگ کالج کی منظوری دی گئی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس حکومت نے ہمیشہ واک اینڈ ٹاک اور خطے کے لئے اپنے تمام وعدے پورے کیے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ سائنس وٹکنالوجی کی وزارت اور لداخ انتظامیہ کے اس خطے میں کونسل آف ساینٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) کے ایک علاقائی سینٹر کے قیام کے لئے زمین کی نشاندہی کی ہے۔

اس خطے کے کنکٹی ویٹی معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اٹل سرنگ کے جو روہتانگ سرنگ کے نام سے بھی جانی جاتی ہے، کھل جانے سے اور زیر تعمیر زوجیلا سرنگ کے کھل جانے کے ساتھ ہی اس محیط والے خطے کے ساتھ تمام موسم والی کنکٹی ویٹی اس خطے کو بڑی معاشی اور سیکورٹی قوت فراہم کرے گی اور یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اہل قیادت اور زبردست خواہش کی وجہ سے بھی ممکن ہوپایا ہے اور اب یہ ترقی ایک حقیقت بن گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002K96Y.jpg

مختلف پروجیکٹوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس خطے میں شمسی ٹکنالوجی کے پلانٹ پر ایک بڑا پروجیکٹ قائم کیا جارہا ہے، جو علاقے میں مختلف پروجیکٹوں اور لوگوں کے لئے کافی بجلی اور توانائی فراہم کراسکے گا۔

وزیر موصوف نے کاربن نیوٹرل لداخ کے لئے پالیسی اور ایک ایکشن پلان کے بارے میں بھی ذکر کیا، جس کا اعلان وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی سرکار ایک جامع منصوبے پر صدق دلی سے کام کررہی ہے، جواعلیٰ حکام کے سامنے پیش کرنے کے لئے تیار ہوگا۔وزیر موصوف نے لداخ لداخ کے لئے 50 کروڑ کے خصوصی ترقیاتی پیکیج کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی مرکزی سرکار خطے کے لئے مختلف پروجیکٹوں کے واسطے فنڈ فراہم کرنے میں صدق دلی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپنے قسم کا پہلا روڈ میپ ہوگا جو خصوصی طورپر لداخ خطے کے لئے وضع کیاگیا ہے۔

اپنے اختتامی کلمات میں ایل اے ایچ ڈی سی لیہہ کے چیئرمین نے مرکز میں مختلف وزارتوں کے ساتھ لداخ کے متعلق معاملات کو اٹھانے میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے لگاتار اور زبردست تعاون اور حمایت اور وقتاً فوقتاً رابطے وتال میل کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More