34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

15ویں مالیاتی کمیشن کے چیئرمین اور ممبروں نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی اور انہیں کمیشن کے اب تک کے کام کاج میں کی گئی پیش رفت سے آگاہ کیا

Urdu News

نئی دہلی، 15ویں مالیاتی کمیشن کے چیئرمین اور ممبروں نے آج صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند سے ملاقات کی اور انہیں کمیشن  کے اب تک کے کام کاج میں کی گئی پیش رفت سے با خبر کیا۔ مالیاتی کمیشن جناب این کے سنگھ کی سربراہی میں 27 نومبر 2017 کو حکومت کی طرف سے قائم کیا گیا تھا اور یہ شکتی کانت داس ، ڈاکٹر انوپ سنگھ، ڈاکٹر اشوک لہری اور ڈاکٹر رمیشن چندر جیسے ممبروں پر مشتمل ہے ۔

توقع ہے کہ کمیشن مرکز اور ریاستی سرکار کے مالی استحکام کےروڈ میپ کی سفارش کرے گا۔ایسا کرتے ہوئے  توقع ہے کہ وہ دفاع ، اندرونی سکیورٹی، بنیادی ڈھانچے، ریلوے منصوبہ بندی سے متعلق   مرکزی حکومت کے وسائل کی مانگوں پر غور کرے گا۔وہ 14ویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات پر مبنی ریاستوں کی منتقلی کے بعد مرکزی حکومت کی مالی صورتحال پر ہونے والے اثر کے تجزیہ کا مطالعہ کرے گا اور ریاستوں اور مرکز کے مالیات سے متعلق ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے ساتھ ساتھ جی ایس ٹی کے اثر کا بھی مطالعہ کرے گا۔ کمیشن بہت سے معاملوں، خصوصاً جی ایس ٹی کے تحت  ٹیکس ، نیٹ کی توسیع پر ریاستوں کیلئے اقدامات، کارکردگی کی بنیاد پر ترغیبات پر غور کرے گا۔ماضی کی طرح کمیشن ڈیزاسٹر مینجمنٹ قانون 2005 کے تعلق سے آفات کے بندوبست کے اقدامات کے لئے مالی انتظام کا جائزہ لے گا۔ کمیشن کی تشکیل کے بعد سے اس نے پہلے ہی شراکت داروں کے ساتھ وسیع صلاح و مشورہ کے علاوہ متعدد ریاستوں کا دورہ کرکے علاقائی مشاورت کی ہے۔ علاوہ ازیں مختلف پروگرام وضع کئے ہیں۔ کمیشن کاپہلا دورہ  اپریل میں ریاست اروناچل پردیش سے شروع ہوگا۔اس کے بعد جموں و کشمیر کا دورہ ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More