34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیشنل میوزمیم میں فنون لطیفہ سے ہندوستان کے شاندار ماضی کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے : نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریۂ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ نیشنل میوزیم میں رکھے گئے  فن پاروں سے  تاریخ میں دلچسپی رکھنے والوں  ، فنونِ لطیفہ سے محبت  کرنے والوں کو  ایک بڑا موقع یہ ملتا ہے کہ اِن سے ہندوستان کے  ماضی  اور درخشاں حالات کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے ۔  انہوں نے مزید کہا کہ اس نمائش  سے  ہندوستان کے دستکاروں کی مہارات کی عکاسی  ہوتی ہے ۔ یہاں موجود چیزیں  ہندوستان میں  جواہرات سازی  کی ایک بہترین  مثال ہیں ۔  جس فن میں اس نے ماضی میں  مہارت حاصل کی تھی ۔

          وہ نیشنل میوزیم  کے  اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے ۔  انہوں نے آج یہاں نیشنل میوزیم میں  خصوصی نمائش کا دورہ کیا  ، جس کا موضوع تھا ، ‘‘ جویلس آف انڈیا : دی نظامس جویلری کلکشن ’’  ۔ نائب صدر جمہوریہ نے  نظام کے  ہیرے جواہرات کا سب سے بڑا اور سب سے قیمتی ذخیرہ دیکھا ۔ نائب صدر جمہوریہ  کی اہلیہ  محترمہ اوشا نائیڈو بھی اُن کے ہمراہ تھیں ۔

          جناب نائیڈو نے کہا کہ انہیں  یہ معلوم کرکے بہت خوشی ہوئی ہے کہ نیشنل میوزیم میں مختلف نوعیت کی اندازاً   200000 چیزیں  ہیں ۔ ان کا تعلق  ہندوستان اور بیرون ملک دونوں سے ہے ۔ اس ذخیرے سے  قدیمی  نادر چیزوں کا احاطہ کیا گیا ہے ، جس سے ہندوستان کے قیمتی ورثے کی عکاسی ہوتی ہے ۔ انہوں نے  بے انتہا مہارت کے حامل 173 قیمتی جواہرات اور زیورات  کو محفوظ رکھنے کے لئے  نیشنل میوزیم اور ریزرو بینک آف انڈیا کی ستائش کی ۔

          انہوں نے نیشنل میوزیم کے ڈائریکٹر جنرل  ڈاکٹر بی آر منی  اور  حکومت ہند کی وزارت ثقافت کے  اہلکاروں کی  اس خصوصی نمائش کو منعقد کرنے کے لئے تعریف کی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More