22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

14 سے 20 جنوری کے درمیان کرناٹک میں راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو-2018 کا انعقاد

Urdu News

نئی دہلی۔ کثرت میں وحدت کے تصور کا جشن منانے کے لیے وزارت ثقافت کرناٹک میں 14 سے 20 جنوری تک  راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو-2018 کا انعقاد کر رہی ہے ۔ کیمکل و کیمیاوی کھاد اور پارلیمانی امور  کے مرکزی وزیر  جناب اننت کمار اور ثقافت (آزادانہ چارج) اور ماحولیات کے وزیر مملکت ڈاکٹر مہیش شرما گاندھی نگر اور بنگلورو کے گیان جیوتی آڈیٹوریم پیلیس میں 14 جنوری 2018 کو شام ساڑھے سات بجے  اس مہوتسو کا افتتاح کریں گے ۔

وزیر اعظم کے ذریعہ 31 اکتوبر 2016 کو مختلف ریاستوں اور مرکز زیر انتظام خطوں کے لوگوں کے مابین رشتوں کو فروغ دینے کے لیے ایک ہندوستان ، عظیم ہندوستان پروگرام شروع کیا گیا تھا تاکہ ہندوستان کی وحدت اور سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے مختلف ثقافتوں کے لوگوں میں افہام و تفہیم کو فروغ دیا جاسکے ۔ اس پروگرام کے تحت اترا کھنڈ کو کرناٹک کے ساتھ رکھا گیا ہے ۔ یہ مہوتسو  کلاسیکی اور عوامی آرٹ فارم ، موسیقی اور رقص ، تھیٹر، ادب اور بصری فنون کے امتزاج  پر مشتمل ہوگااور اس کے مشاہدے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔ ہینڈ لوم اور دستکاری مہوتسو مجوزہ تقریب کا حصہ ہوگا ۔ ایک فوڈ فیسٹول کے ذریعہ  متعدد شراکت دار ریاستوں  کی غذائی اشیاء کی بھی نمائش کی  جائے گی۔

اس  مہوتسو کا انعقاد کرناٹک کے مختلف شہروں میں کیا جائے گا :

  • بنگلورو میں 14 سے 16 جنوری کے درمیان
  • ہبلی میں 17 سے 18 جنوری کے درمیان
  • منگلورو میں 19 سے 20 جنوری کے درمیان

ثقافتی مہوتسو کا انعقاد کرناٹک کے سبھی مقامات  پر کیا جائے گا ۔ ثقافتی مہوتسو کے علاوہ منگلورو میں مختلف تقریبات کے انعقاد کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More