40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

11 مارچ کو ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے لئے الیکشن کمیشن نے ریاستوں کو سیکورٹی کے پختہ انتظامات کرنے کی ہدایت چیف الیکٹورل افسران سے 7 مارچ کی رات تک تیاری مکمل کرنے کو کہا گیا

Urdu News

نئی دہلی، 05 مارچ      ہندوستان کے الیکشن کمیشن (ای سی آئی) نے ان تمام پانچوں ریاستوں پنجاب، اتراکھنڈ، اترپردیش، منی پور اور گوا ،جہاں انتخابات ہو رہے ہیں، وہاں  کے چیف الیکٹورل افسران  کو ہدایات جاری کرکے 11 مارچ کو ووٹوں کی ہونے والی گنتی کے لئے پختہ انتظامات کرنے کو کہا ہے۔  یہ ہدایت، کمیشن کی طرف سے گذشتہ ہدایات مورخہ  05.05.2015 کو جاری کردہ  لیٹر  نمبر 51/8وی وی پی اے ٹی / 2015-ای ایم ایس اور مورخہ 30.4.2014 کو جاری لیٹر نمبر 470 / آئی این ایس ٹی / 2014-ای پی ایس کے علاوہ ہے. ان خطوط کے ذریعے ای وی ایم کے اسٹوریج، ان کی حفاظت، ووٹوں کی گنتی کے لیے ملازمین کی تقرری / ووٹوں کی گنتی کے لیے ایجنٹوں اور ووٹوں کی گنتی سے متعلق طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی وضاحت جاری کی گئی تھی۔

ان پانچوں ریاستوں میں ہونے والی ووٹوں کی گنتی کی تیاری کی معلومات حاصل کرنے کے لئے کمیشن نے ان ریاستوں کے چیف الیکٹورل افسران اور ریٹرننگ افسران کے ساتھ کئی دور کی ویڈیو کانفرنسنگ بھی کی ہے۔ ان تمام ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی کی تیاریوں کی اطلاع دیتے ہوئے کمیشن کے سینئر حکام نے کہا ہے کہ ووٹوں کی گنتی کے تمام 157 مراکز پر منصفانہ اور شفاف ووٹوں کی گنتی کے لئے کوئی بھی کوشش باقی نہیں رہنے دی جائے گی۔ کمیشن کے مطابق پنجاب میں 53، اترپردیش میں 75، اتراکھنڈ میں 15، منی پور میں 12 اور گوا میں 2 مراکز بنائے گئے ہیں۔  کمیشن کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں سے بات چیت اور رائے لینے کے بعد ووٹوں کی گنتی کی حفاظت کے لئے یہ اضافی ہدایات جاری کئے ہیں تاکہ پرامن طریقے سے ووٹ عطا کرنے کے لئے عام حالات  اور خصوصی حالات کی وجہ سے پیدا ہوئی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

کمیشن نے چیف الیکٹورل اور ڈسٹرکٹ الیکٹورل افسران سے کہا ہے کہ وہ مندرجہ بالا انتظامات کریں اور ووٹوں کی گنتی کے عمل کو احتیاط سے انجام دیں۔ بلاوجہ  کسی قسم کی جلد بازی نہ کریں اور اسے پختہ طریقے سے بروئے کار لائیں۔

Related posts

7 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More