36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ٹرائبس انڈیا کلیکشن میں جڑا تمل ناڈو کے ملیالی قبائلیوں کا خصوصی شہد جائنٹ راک بی ہنی

Urdu News

نئی دہلی، ٹرائبس انڈیا کے آؤٹ لیٹس اور اٹھویں ’ہمارے گھر سے آپ کے گھر‘ اس کی ویب سائٹ میں 35 سے  زیادہ نئی دلکش ، قوت مدافعت بڑھانے والی مصنوعات شامل کی گئی ہیں۔  یہ مہم قبائلی امور کی وزارت  کے تحت  ٹرائفیڈ کے ذریعہ  8 ہفتے  پہلے شروع کی گئی تھی۔  اس مہم کا مقصد  پورے ملک کے   مختلف قبائلی  گروپوں سے  کارگر  ، قدرتی  اور دلکش مصنوعات کو منانا ہے   تاکہ  ان مصنوعات کی پہنچ   مختلف طرح کے   لوگوں تک ہوسکے۔

اس ہفتے کے خصوصی  پروڈکٹس میں  ملیالی قبائل کا قدرتی تازہ آرگینک پروڈک  جوائنٹ راک بی ہنی اہم ہے۔  یہ شہد   جوار،  املی،  اور کالی مرچ کے رس سے  تیار ہوتا ہے۔   ملیالی  قبائلی   گروپ  شمالی تمل ناڈو میں  مشرقی گھاٹ سے  آتا ہے۔    اس علاقے میں   ان کی آبادی  تقریباً  358000 ہے اور سب سےبڑ ے قبائلی گروپ ہیں۔ قبائلی لوگ   عام طور  سے پہاڑی کسان ہیں   اور مختلف  طرح کی  جوارمصنوعات  تیار کرتے ہیں۔

قبائلی گروپ سے موصولہ  دیگر مصنوعات میں دلکش باریک مالوں سے بنے زیور (خاص طور سے گلے کی خوبصورتی والے) ہیں،  جسے   مدھیہ پردیش کے  پتیلیا  قبلے کے لوگ تیار کرتے ہیں۔  ان لوگوں کا اہم بنیادی پیشہ  کھیتی ہے لیکن  جھابوا کے  دستکاروں کے ذریعہ    بنائے گئے   خوبصورت رنگین  زیور   ان کی   غیر معمولی   دستکاری کو  ظاہر کرتے ہیں۔    دیگر مصنوعات میں  آرگینک دال اور مسالے ہیں،   جو گجرات کے   وساوا قبائلی لوگوں سے حاصل ہوئے ہیں۔      دیگر  مصنوعات میں شہد، جیم  اور  جھارکھنڈ کے   کھروار  اور اورراؤ قبائلی لوگوں کے ذریعہ اگائے گئے   دو خصوصی   قسم کے  چاول  اور جھارکھنڈ کے  قدیم قبائلی لوگوں  اور لوہرا  قبیلے کے ذریعہ  تیار   پروڈکس   (چکلا اور بیلن)  اور دھات سے بنی ہوئی جالیاں ہیں۔

گزشتہ ہفتے  حاصل  تمام نئے پروڈکٹس  ٹرائبس انڈیا کے   125 آؤٹ لیٹس، ٹرائبس انڈیا موبائل وین اور  ٹرائبس انڈیا  ای-مارکیٹ پلیس (tribesindia.com )اور ای- ٹیلرس جیسے  آن لائن  پلیٹ فارموں پر   دستیاب ہیں۔   ہندستان کا   سب سےبڑا  دستکاری  اور آگینک  مارکیٹ پلیس-ٹرائبس انڈیا  ای مارکیٹ پلیس-حال ہی میں لانچ کیا گیا ہے  ۔ اس کا مقصد  5 لاکھ  قبائلی صنعتوں کو قومی   اور  بین الاقوامی    بازاروں سے جوڑنا، ان کی قبائلی   مصنوعات اور دستکاریوں کی نمائش کرنا  ہے تاکہ  ملک بھر کے    صارفین تک پہنچایا جاسکے۔

مختلف قسم کے قدرتی  اور مستقل   مصنوعات کے ساتھ   ٹرائبس انڈیا ای مارکیٹ پلیس ہمارے  قبائلی بھائیوں کی   صدیوں پرانی روایات کو دکھاتی ہیں۔   market.tribesindia.com   پر جائیں ، بائی لوکل بائی ٹرائبل۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More