28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

1000میگاواٹ کی دوسری ونڈآکشن میں بھارت نے سب سے کم ونڈٹیرف یعنی 2.64 روپے فی کے ڈبلیوایچ حاصل کئے

Urdu News

نئی دہلی : بھار ت ونڈ ٹیرف یعنی ہوائی محصول سب سے کم یعنی 2.64روپے فی کے ڈبلیوایچ تک پہنچ گیاہے ۔ یہ معاملہ نئے اورقابل احیأ توانائی وسائل ، کی وزارت حکومت ہند کی جانب سے، کل شمسی توانائی کارپوریشن آف انڈیا ( ایس ای سی آئی ) کی جانب سے منعقد کرائی گئی دوسری نیلامی میں ابھرکرسامنے آیاہے ۔ یہ محصول اسی سال ،ماہ فروری کے دوران کرائی گئی نیلامی کے تحت سامنے آئے محصول یعنی 3.46روپے فی کے ڈبلیوایچ کے مقابلے میں کافی کم ہے ۔ وزارت نے تکنالوجی میں اصلاح اور محصولات میں تخفیف کرکے نہ صرف 2022تک 175جی ڈبلیو کا نشانہ حاصل کرنے کاارادہ کررکھاہے بلکہ اس سے تجاوزبھی کرے گی ۔

1000میگاواٹ صلاحیت کے پس منظرمیں، اے سی سی آئی نے 2892ایم ڈبلیو مجموعی صلاحیت پرمشتمل 12بولیاں حاصل کی ہیں ،جن میں سے 9بولیاں 2142ایم ڈبلیو صلاحیت پرمشتمل ہیں اور انھیں ای۔ معکوس نیلامی کے لئے منتخب کیاگیا۔ نیلامی کا عمل 4اکتوبرکو 3بجے سہ پہرشروع ہوااور 13گھنٹوں سے زائد تک جاری رہا۔ پانچ کامیاب ہونے والوں کو مجموعی طورپر1000میگاواٹ صلاحیت کے لئے منتخب کیاگیا ،جس میں 250ایم ڈبلیو احیأ بجلی پروجیکٹ بھی شامل ہیں ۔ ان کا تعلق 2.64کے ڈبلیوایچ ، اورنج سرونج برائے 200ایم ڈبلیوپروجیکٹوں سے ہے اور ان کی جانب سے 2.64کے ڈبلیوایچ ان آکس ونڈ کے لئے 250ایم ڈبلیوکے پروجیکٹوں کی بولیاں لگائی گئیں، جن کا تعلق 2.65ڈبلیوایچ سے ہے ۔ 2.65کے ڈبلیوایچ پرمشتمل 250ایم ڈبلیو کے گرین انفرااور 50ایم ڈبلیو کے ادانی گرین ،جن کا تعلق 2.65کے ڈبلیوایچ سے ہے ، اس کے تحت شامل ہیں ۔ونڈتوانائی پروجیکٹوں کو ایس ای سی آئی کی جانب سے کامیاب بولی لگانے والوں کو اجازت ناموں کے اجرأ کی تاریخ سے ایک مہینے کی مدت کے اندراندرچالوہوجاناہے ۔

اسکیم کی تجاویز کے مطابق اضافی 100ایم ڈبلیوصلاحیت کسی بھی ایسی مرکزی سرکاری دائرہ کارکی صنعت (سی پی ایس ای) کو سونپی جاسکتی ہے جو بین ریاستی ترسیلی نظام یعنی آئی ایس ٹی ایس وضع کرنے کے کام کو اپنے ذمہ لے سکے ،جس کا تعلق سب سے کم بولی والے محصول یعنی 2.64کے ڈبلیوایچ کے توسط سے ونڈپاورپروجیکٹوں کو عملی جامہ پہنانے سے ہے ۔ اس کے لئے اس ادارے کو اپنی تجویز، ای ۔معکوس نیلامی کے نتائج کے اعلان کے فوراًبعد سے لے کر30دنوں کے اندر باقاعدہ طورپرداخل کرنی ہوگی ۔

ان پروجیکٹوں سے حاصل ہونے والی بجلی ان اداروں کو سپلائی کی جائے گی جو منتخبہ صلاحیتوں کے سلسلے میں پولڈقیمتوں پر اپنے غیرشمسی آرپیوکی تکمیل کے لئے اعانت طلب ہوں گے ۔

پس منظر 

پہلا ونڈآکشن کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد سب سے کم ون ٹیرف یعنی 3.46روپے فی کے ڈبلیوایچ فروری ،2017میں سامنے آیاتھا، اس نیلامی کا اہتمام نئے اورقابل احیأ توانائی وسائل کی وزارت نے کیاتھا ۔اسی سلسلے میں دوسری نیلامی کی اسکیم جس کا تعلق 1000ایم ڈبلیوآئی ایس ٹی ایس کے قیام سے تھا ، اس کے تحت 4مئی ،2017کو تمام ونڈپروجیکٹوں کو مربوط کردیاگیاتھا۔ ایس ای سی آئی نے 30مئی ،2017کو بولیاں جاری کردی تھیں اور یہ تمام بولیاں 14جولائی ،2017کو بند کردی گئی تھیں ۔ پہلے منصوبہ یہ تھاکہ نیلامی 19ستمبر ،2017کو عمل میں لائی جائے تاہم یہ نیلامی بعد ازاں ملتوی کرکے 4اکتوبر ،2017کے لئے طے پائی تھی ۔ اس سلسلے میں سی ای آرسی نے احکامات جاری کئے تھے ، جن کا تعلق گرڈ کنکٹی وٹی سے تھا ، اورتوقع تھی کہ اس کا سامنا کامیاب طورسے بولی لگانے والوں کو اولین نیلامی کے دوران کرناہوگا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More