29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

یوم جمہوریہ کے این سی سی کیمپ کا افتتاح

NCC character and moral fiber of our young people is reshapes
Urdu News

نئی دہلی،06۔جنوری   ۔بھارت کے نائب صدرجمہوریہ جناب ایم حامد انصاری نے کہا ہے کہ این سی سی ہمارے نوجوانوں کی کردار سازی کررہا ہے  اور اخلاقی تانا بانا بُن رہا ہے ،جس سے کہ قوم آخرکار ایک موثر اورمتحرک بنتی ہے ۔وہ آج این سی سی کے یوم جمہوریہ کیمپ 2017  سے خطاب کررہے تھے۔

          نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ این سی سی جیسے پروگراموں کے ذریعہ حکومت ہند آج کے نوجوانوں اور بھارت کے مستقبل کے لئے  سرمایہ کار ی کررہے ہیں۔ اگر ملک کے نوجوان پڑھے لکھے ہوں گے اورمثبت تبدیلی پر اثر ڈالنے کے لئے  وہ مزید کچھ کرنا چاہیں گے تو ملک کو  عظیم بننے کی راہ سے کو ئی نہیں ہٹا سکتا۔

          این سی سی کیڈٹوں سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ ملک  کے نوجوانوں کے لئے  ایک مثال ہیں اور ان کا کردار مثالی اورمنصفانہ ہونا چاہئے۔

نائب صدر جمہوریہ ہند کے خطبے کا متن :

     ’’ میں نیشنل کیڈٹ کور کے یوم جمہوریہ کے کیمپ میں موجود رہتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہو ں ۔میں  آپ سبھی کو ایک تابندہ اورخوشحال   نئے سال کی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔

     این سی سی اپنے نعرے ’’ایکتا اور انوشرن ‘‘ (اتحاد اور ڈسپلن ) کے ساتھ ہمارے نوجوانوں کو ان کی ترقی کے لئے موقعے اورجگہیں  فراہم کراتی رہی ہے تاکہ وہ ترقی کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاسکیں ۔ایسا کرتے ہوئے این سی سی ہمارے نوجوانوں کے کردار او ر اخلاقی تانے بانے کی تعمیر میں  ایک اہم رول اداکررہی ہے  ،جس سے آخر کار قوم موثر اور متحرک بنتی ہے۔

      مجھے تابندہ اور نوجوان  کیڈٹوں کو دیکھ  کر خوشی ہورہی ہے ،جو یہاں آئے ہیں اور اعتماد سے بھرپور نظر آرہے ہیں۔ آپ نوجوانوں کی  رفتار اور توانائی کے مظہر ہیں ، جو این سی سی  نے ڈسپلن اور بھائی چارے سے پید ا کی ہے۔

     مجھے یقین ہے کہ یوم جمہوریہ کا کیمپ  آپ میں سے ہرایک کے لئے ایک یادگار، دلچسپ  اور سیکھنے کا تجربہ ثابت ہوگا۔ اس سے آپ کو  نہ صرف ملک کے مختلف حصوں  سے آئے ہوئے کیڈٹوں کے ساتھ ربط  وضبط کا موقع ملے گا بلکہ بیرون ملک سے آئے ہوئے دوست بھی جلد ہی آپ میں شامل ہوجائیں گے۔ اس کیمپ جیسے تجربات آفاقی بھائی چارے کی روح کو اجاگر کرتے ہیں  اور ٹیم بناکر کام کرنے  اور قیادت کرنے جیسی  صلاحیتیں  پیداکرنے میں مددکرتے ہیں۔

     این سی سی میں آپ کا تجربہ  آپ کو آپ کے علاقوں کا ایک فعال  اور ذمہ دار رکن بنائے گا اور آپ  بھارتی سماج کے لئے  روزانہ کی بنیاد پر  قابل قدر تعاون دیں گے ،جو  ماحولیاتی  اور علاقائی سرگرمیوں کی شکل میں ہوگا۔

     این سی سی جیسے پروگراموں کے ذریعہ حکومت ہند آج کے نوجوان اور بھارت کے مستقبل میں سرمایہ کاری کررہی ہے۔  کسی قوم کے نوجوان  یہ طے کرتے ہیں کہ مستقبل میں   اگلے چند برسوں کو کیا شکل دی جائے ۔ یہ لوگ ملک کا مستقبل ہیں اور ان کا کچھ کرنا یا نہ  کرنا دونوں قوم کی صورتحال  پراثرانداز ہوتا ہے۔ اگر کسی ملک کے نوجوان پڑھے لکھے ہیں اور وہ مثبت تبدیلی اثر ڈالنے کے لئے  مزید کچھ کرنا چاہتے ہیں تو ملک کو عظیم  بننے سے  کوئی نہیں روک سکتا ۔

     آپ ملک کے نوجوانوںکی مثال ہیں۔آپ کا کردار مثالی اور منصفانہ ہونا چاہئے ۔ میں آپ سے زور دے  کرکہتا ہو ں کہ آپ اپنی محنت جاری رکھئے اوراپنے خوابوںاور مقاصد کو اپنی لگن اورامتیاز ی حیثیت سے حاصل کریں ۔

     جس تعداد میں آپ یہاں آئے ہیں میں اس سے بہت متاثر ہوا اور اس کے لئے میں آپ سب کو مبارکباددیتا ہوں ۔

     میں  نیشنل کیڈٹ کور کے سالانہ یوم جمہوریہ کیمپ 2017  کا افتتاح کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں ۔خداکرے کہ آپ اس سے زیادہ سے زیادہ مستفیض ہوں ۔جے ہند!‘‘

Related posts

6 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More