38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گنگا مشعل نےاتراکھنڈ میں رشیکیش اور ہریدوارسے سفر شروع کیا

Urdu News

‘‘ گنگا مشعل’’نے رسمی طور پر اتراکھنڈ کے رشیکیش اور ہریدوار سے اپنا سفر شروع کیا ہے۔ مشعل دریائے گنگا کے ساتھ کل 23 اسٹیشنوں کا سفر کرے گی جس سے مقامی لوگوں اور نمامی گنگا کے رضاکاروں کو حساس بنانے میں مدد ملے گی۔ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ، گنگا وچار منچ، گنگا دوت(این وائی کے ایس)، گنگا پرہاریس، گنگا مترس جیسے فیلڈ رضاکار بھی مشال کے سفر میں مدد کریں گے، جو گنگا ٹاسک فورس(جی ٹ ایف) کے بہادر جوانوں کے ذریعہ مغربی بنگال کے  گنگا ساگرمیں چلائے جا رہے ہیں۔

گنگا مشعل کو گنگا اتسو کے آخری دن، یعنی 3 نومبر 2021 کو نئی دہلی سے مرکزی وزیر قانون اور انصاف، جناب کرن رجیجو، مرکزی وزیر جل شکتی، جناب گجیندر سنگھ شیخاوت، سکریٹری، جل شکتی وزارت ،  جناب پنکج کمار، ڈائریکٹر جنرل، این ایم سی جی،جناب راجیو رنجن مشرا، اور چیئرمین، سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن،جناب پرسون جوشی نے ہری جھنڈی دکھائی۔

رشیکیش میں، گنگا مشعل کا استقبال تروینی گھاٹ پر اتراکھنڈ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکرجناب پریم چند اگروال  رشیکیش کی میئر ،انیتا ممگئی نے کیا۔اس کے بعد نیشنل سروس اسکیم(این ایس ایس )اور نیشنل کیڈٹ کور(این سی سی )کے اسکولی بچوں اور نوجوانوں کی طرف سے چراغ جلانے، سرسوتی وندنا، سوچھتا پر مبنی نکڑ ناٹک، گنگا آرتی، اور کئی دیگر ثقافتی پرفارمنس پیش کی گئیں۔ مشعل  کی قیادت کرنل روہت شریواستو، میجر ایل این جوشی، صوبیدار للت موہن، صوبیدار شیلیندر اور جناب  سنیل ڈوبل، نوڈل آفیسر، ڈسٹرکٹ گنگا کمیٹی نے کی۔ ہریدوار میں وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا اورڈبلیو اے پی سی او ایس نے گنگا مشعل کا خیر مقدم کیا۔

دریائے گنگا کو ‘قومی دریا’ کے طور پر قرار دینے کی سالگرہ پر (یعنی 4 نومبر)، نیشنل مشن فار کلین گنگا (این ایم سی جی) ہر سال گنگا اتسو مناتا ہے۔ اتسو (فیسٹیول) کا مقصد اسٹیک ہولڈر کی شمولیت کو فروغ دینا اور عوام کی شرکت کو یقینی بنانا ہے۔

یہ اتسو گنگا کے احیاء میں “جن بھاگیداری” کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، جس  میں شراکت داروں کی شمولیت اور دریائے گنگا کی بحالی کے لیے عوامی شرکت کی حوصلہ افزائی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ گنگا اتسو این ایم سی جی کے ذریعے عوام کو مضبوط بنانے کے اہداف – ندی کے رابطے کے مقصد کو پانا ہے۔ پچھلے چار برسوں  سے اس تقریب نے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے رابطہ قائم کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا ہے۔

‘‘ گنگا اتسو 2021- دی ریور فیسٹیول’’ کا 5واں ایڈیشن نئی دہلی میں یکم سے 3 نومبر 2021 تک منعقد ہوا، جس میں کئی دلچسپ سرگرمیوں جیسے گنگا ڈائیلاگ، کہانی جنکشن، لائیو پینٹنگز، تصویری نمائش وغیرہ شامل تھیں۔ کئی اہم لانچ اور ریلیز جیسے کہ کنٹینیوئس ایکٹیویٹی اینڈ لرننگ پورٹل (سی ایل اے پی)، گنگا نالج پورٹل وغیرہ۔ وزیر اعظم ، جناب نریندر مودی کی اپیل ‘ندی اتسو’ یعنی دریاؤں کو منانے کی روایت سے متاثر ہوکر ،جس  کا مقصد نہ صرف دریائے گنگا بلکہ  ملک کی تمام ندیوں کا جشن منانا ہے، 150 سے زیادہ اضلاع پہلے ہیندی  اتسو کا اہتمام کر چکے ہیں، اور آنے والے مہینوں میں مزید بہت سے اضلاع ایسا کرتے رہیں گے۔ یہ تقریبات جاری آزادی کا امرت مہوتسو مہم کا بھی حصہ ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More