36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہند۔ بنگلہ دیش زمینی سرحدی سمجھوتہ

Urdu News

نئیدہلی، 15 مارچ،امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب ہنسراج گنگوار اہیر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ہند۔بنگلہ دیش سرحدی سمجھوتہ 1974 ، دونوں ملکوں کے درمیان زمینی ٹکڑوں کے تبادلہ کی اجازت دیتا ہے اوراس کے لئے ضروری تھا کہ ہندوستان میں بنگلہ دیشی ٹکڑوں کو ضم کرنے اور ہندوستانی ٹکڑوں سے بنگلہ دیش میں واپس آنے والوں کی بحالی کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں۔ حکومت ہند نے واپس آنے والے ہندوستانیوں کے لئے بنیادی ڈھانچہ اور پکے مکانات تعمیر کرنے کے لئے 2 دسمبر 2015 کو 1005.99 کروڑ روپے منظور کئے تھے۔ مغربی بنگال حکومت کے لئے حکومت نے 2015 سے 2020۔2019 کے پانچ سال کے لئے یہ رقم منظور کی ہے۔

Related posts

4 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More