34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان کے ٹیکس نظام میں غیر معمولی اصلاحات کے ایک برس مکمل ہونے پر یکم جولائی کو یوم جی ایس ٹی منایا جائے گا

Urdu News

نئیدہلی۔؛ حکومت ہند گڈز اینڈ سروسیز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے نفاذ کے ایک سال مکمل ہونے پر یکم جولائی 2018 کو اس کا جشن منا رہی ہے۔ 30 جون 2017 کی آدھی رات کو پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں منعقدہ ایک تقریب میں یکم جولائی 2017 کو جی ایس ٹی کی شروعات ہوئی تھی۔ اس کے نفاذ کے باعث پیدا ہونے والے چیلنجوں اور پالیسی سازوں اور ٹیکس منتظمین کی ان چیلنجوں کا سامنے کرنے سے متعلق خواہش اور صلاحیت دونوں کے لیے ایک برس کافی اہم رہا۔

اس سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ ہندوستان کے ٹیکس نظام سے متعلق غیر معمولی اصلاحات میں ہندوستانی ٹیکس دہندگان کی مستعدی اور شراکت قابل مثال رہی۔ اس کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2018 کو یوم جی ایس ٹی کے طور پر منایا جائے گا۔ ریلوے، کوئلہ، خزانہ اور کارپوریٹ امور کے زیر جناب پیوش گوئل اس تقریب کی بحیثیت مہمان خصوصی صدارت کریں گے اور مذکورہ تقریب میں خزانہ کے وزیر مملکت جناب شیو پرتاپ شکلا مہمان اعزازی ہوں گے۔

جی ایس ٹی متعارف ہونے سے حقیقتاً ہندوستانی معیشت میں تبدیلی آئی ہے کیونکہ اس سے کثیر جہتی، پیچیدہ بلاواسطہ ٹیکس نظام کی جگہ سہل، شفاف اور ٹیکنالوجی پر مبنی ٹیکس نظام قائم ہوا ہے۔ اس سے بین ریاستی تجارت اور کامرس میں حائل رکاوٹیں دور ہوئی ہیںاور ایک واحد نظام تشکیل پایا ہے۔ جی ایس ٹی کے نتیجے میں ایک ملک، ایک ٹیکس، ایک مارکیٹ عمل میں آیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More