38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان کے مقابلہ کمیشن نے لنڈے اور پراگزیر کے مجوزہ انضمام سے متعلق عوام سے آرا پیش کرنے کی دعوت دی

Urdu News

نئیدہلی۔ 11 جنوری 2018 کو ہندوستان کے مقابلہ کمیشن کو لنڈے اور پراگزیر، انک کی جانب سے ایک نئی ہولڈنگ کمپنی لنڈے پی ایل سی کے تحت مذکورہ کمپنیوں کے انضمام سے متعلق نوٹس موصول ہوا ہے۔ لنڈے جس کا ہیڈکوارٹر جرمنی کے میونخ میں ہے بنیادی طور پر صنعتی گیس، میڈیکل گیس، خصوصی گیس، ہیلیئم اور متعلقہ انجینئرنگ اور خدمات سیکڑوں میں سرگرم ہے۔ پرگزیر امریکہ کے کنیکٹیکٹ میں ڈنبری میں ہے ایک بین الاقوامی گیس کمپنی ہے۔ پراگزیر کا سطح کی ٹکنالوجی کا بھی  کا روبار ہے جو ہائی پرفارمنس سرفیس کو ٹنگ اور اشیا فر اہم کرتی ہے۔

ہندوستان کے مقابلہ کمیشن کا خیال ہے کہ مجوزہ انضمام سے مقابلہ پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور اس لیے دونوں پارٹیوں کو ہدایت دی ہے کہ کمپٹیشن قانون 2002 کے سیکشن (2) 99  کی  رو سے انضمام سے متعلق تفصیلات شائع کریں اور عوام کے نوٹس میں لائیں کہ آیا اس انضمام کے کیا اثرات مرتب ہونگے۔

پارٹیوں نے مجوزہ انضمام کی تفصیلات چار اخبارات  دی بزنس اسٹینڈرڈ ، دی فائننشیل ایکسپریس، دی انڈین ایکسپریس اور ہندوستان ٹائمس میں 26 مئی 2018 کو مجوزہ انضمام کی تفصیلات شائع کی ہیں اور اسے متعلقہ پارٹیوں کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب کرایا گیا ہے۔ ہندوستانکے مقابلہ کمیشن کی ویب سائٹ www.cci.gov.in  پر بھی تفصیلات دستیاب ہیں ۔ منفی طور پر ہندوستان کے مقابلہ کمیشن نے مجوزہ انضمام سے متاثر  یا متاثر ہنے والے افرا سے متعلق آرا پیش کرنے کی عوام کو دعوت دی ہے۔ آرا، خیالات اور اعتراض کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا کے سکریٹری، ہندوستان ٹائمس ہاؤس ، ساتویں منزل، 1820، کستوربا گاندھی مارگ، نئی دلی – 110001 ،  یا ای میل secy@cci.gov.in پر مجوزہ انضمام کی تفصیلات شائع ہونے کے بعد 15 دنوں کے اندر بھیجا جا سکتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More