27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان کے سائنسدانوں نے صاف توانائی پیدا کرنے کے لئے اگلی نسل کی ٹیکنالوجی تیار کی

Urdu News

نئی دہلی۔ ہندوستانی سائنسدانوں نے انتہائی اہم کاربن ڈائی آکسائیڈ برٹین ٹیسٹ سہولت تیار کی ہے جو شمسی حرارتی سمیت مستقبل کے بجلی گھروں میں صاف توانائی پیدا کرنے میں مدد دے گی۔اگلی نسل کی ٹیکنالوجی لوپ کو بنگلور کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس( آئی آئی ایس) نے ملک کی تکنیک سے ہی تیار کیا ہے۔

یہ ہندوستان کی اگلی نسل  کی بجلی کی پیداوار کے لئے موثر، جامع، بغیر پانی والی سپر کریٹیکل کاربن ڈائی آکسائیڈ برٹین سائیکل ٹیسٹ لوپ ہے۔یہ ٹیکنالوجی شاید دنیا میں پہلی ٹیسٹ لوپ ٹیکنالوجی ہے جسے شمسی حرارت سے جوڑا گیا ہے۔

یہ تحقیق ، جو ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے ، ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں بہت کارآمد ہوسکتی ہے۔عملی رقیق کے طور پر کام آنے والے گلوزڈ سائیکل CO2 والے نئی نسل کے بجلی پلانٹ بھاپ سے چلنے والی نیوکلیائی اور حرارتی بجلی گھروں کی جگہ لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس سے کاربن کے اخراج میں قابل قدر کمی ہوگی۔

اس سہولت کا سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے جمعرات کو بنگلورو میں آئی آئی ایس سی کے کیمپس میں افتتاح کیا۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے سائنسدانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ تمام جامع سائنسی کوششیں اور مشترکہ اقدامات ہمیں ایک قابل بھروسہ، موثر، جامع اور سستی صاف توانائی کے نظام کے ہمارے ویژن کو حاصل کرنے میں مدد دے گی جو ہماری متنوع جغرافیائی صورت حال کے لئے کارآمد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھی ضرورت ہوگی ہم اس طرح کی تمام کوششوں میں سے سہولت فراہم کریں گے اور تکنیکی معلومات اور مالیہ سے ایسی کوششوں کو فروغ دیں گے۔

یہ تجربات کی لوپ بڑے پیمانے پرS-CO2 کے مستقبل کے فروغ کے لئے ضروری اعداد وشمار حاصل کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے جو مختلف تکینکی چیلنجوں پر قابو پانے، ٹربائن، کمپریسر اور حرارت کی منتقلی سے متعلق اہم سازو سامان تیار کرنے میں کام آئیں گے۔ جسے مقررہ پریشر،مختلف درجہ حرارت پر کام کرنے کے لئے استعمال کیاجاسکے گا اور ایسا مادہ تیار کرنے میں کام آئے گا جو ایسی صورت حال میں برقرار رہ سکے۔

اس کوشش کو پہلے ہی شمسی حرارتی بجلی گھروں کی اگلی نسل کے لئے امکانی قومی اقدام کے طور پر نشاندہی کی جاچکی ہے۔اس سے بھارت کو اس ٹیکنالوجی میں عالمی لیڈر بننے کا موقع ملے گا اور اس سے قومی شمسی مشن کے بڑے مقصد کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ یہ کامیاب ریسرچ ملک میں توانائی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے بنیادی طور پر صورت حال کو یکسر بدلنے والی بن سکتی ہیں۔انہوں نے آئی آئی ایس سی میں صاف کوئلے کی ٹیکنالوجی پر ایک ریسرچ سینٹر قائم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا۔ ا نہوں نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت پچھلے تین برسوں کےد وران پہلے ہی آئی آئی ایس سی میں تحقیقی کوششوں کے لئے پانچ سو کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرچکی ہے۔

کیمیکل انجینئرنگ کے شعبے کے پروفیسر پردیپ دتہ اور پروفیسر پرمود کمار اس اہم جدت طرازی میں شامل کلیدی سائنسداں ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More