35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان میں مصنوعی ذہانت پر مبنی ماحولیاتی نظام کے فروغ میں مدد کے لئے نیتی آیوگ اور گوگل کے ایک مفاہمت نامے پر دستخط

Urdu News

نئی دہلی، ہندوستان میں ناپختہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور مشینوں کے علم (ایم ایل) کے ذریعہ ماحولیاتی نظام کو بڑھاوا دینے کے مقصد سے نیتی آیوگ اور گوگل نے پورے ملک میں ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لئے متعدد اقدامات کرنے کے سلسلے میں مل جل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں نیتی آیوگ کی مشیر  محترمہ انّا رائے اور ہندوستان اور جنوب مشرقی ایشیا کے گوگل کے نائب صدر جناب راجن آنندن  نے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔ یہ دستخط نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت کی موجودگی میں کئے گئے۔

نیتی آیوگ کے ذمے یہ کام سونپا گیا ہے کہ وہ جدید ٹیکنالوجیوں مثلاً اے آئی میں تحقیق و ترقی کے لئے قومی پروگرام منعقد کرے۔ اس کام کو آگے بڑھانے کے لئے نیتی آیوگ نیشل ڈاٹا اور تجزیاتی پورٹل کے ساتھ ساتھ اے آئی کے بارے میں ہندوستان کی قومی حکمت عملی کو فروغ دے رہی ہے تاکہ مصنوعی ذہانت کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جاسکے۔

اس شراکت داری کی اہمیت کا اجاگر کرتے ہوئے جناب امیتابھ کانت نے کہا کہ ‘‘مصنوعی ذہانت، کاروبار کے اس طریقہ کار میں یقیناً تبدیلی پیدا کرے گی  جو اب تک اپنا جاتا رہا ہے اور ہندوستان، خاص طور پر سماجی اور شمولیت والی ترقی کے لئے مصنوعی ذہانت کو استعمال کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ ہندوستان، صحت کی دیکھ بھال کی اپنی صلاحیت کو بڑھانے، تعلیم کے نتائج کو بہتر بنانے، اپنے شہریوں کے لئے حکمرانی کے اختراعی نظام کو فروغ دینے اور قوم کی مجموعی اقتصادی صلاحیت میں بہتری کے لئے مصنوعی ذہانت اور مشینوں کے علم جیسی جدید ٹکنالوجیوں کو اپنا رہا ہے۔ گوگل کے ساتھ نیتی آیوگ کی شراکت داری سے   زبردست تربیتی اقدامات شروع ہوں گے اسٹار اپ پروگراموں میں مدد ملے گی اور پی ایچ ڈی وظائف کے ذریعہ اس کام کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ان تمام اقدامات کے ذریعہ ٹیکنالوجی کے ذریعہ نئے ہندوستان کو بااختیار بنانے کے کام میں مدد ملے گی’’۔

اس پروگرام کے تحت گوگل، مصنوعی ذہانت کے شروعاتی پروگراموں کی رفتار کو تیز کرے گا اور تربیت کا کام انجام دے گا۔ ان اسٹار اپ پروگراموں کی نگرانی تربیت گوگل اور اس کے ملحقہ اداروں کے ذریعہ کی جائے گی۔

ماحولیاتی نظام کی تحقیق میں مدد دینے کے لئے جو اقدامات کئے جائیں گے، ان میں ہندوستان کے تحقیق کاروں ، اسکالروں اور یونیورسٹی کے ٹیچروں کی مالی امداد کرنا شامل ہوگا تاکہ وہ مصنوعی ذہانت پر مبنی تحقیق کے کام کو آگے بڑھا سکیں۔ اس کے علاوہ گوگل مصنوعی ذہانت کے بارے میں طلبا، گریجویٹ اور انجینئروں کو آن لائن تربیتی کورس بھی فراہم کرے گا اور اس کا اہتمام ہندوستان بھر کے مختلف شہروں میں اسٹڈی گروپوں کے ذریعہ کیا جائے گا۔

نیتی آیوگ اور گوگل مصنوعی ذہانت اور مشینوں کی تعلیم کے بارے میں ایک ہیکاتھون کا انعقاد کرے گا جس میں زراعت، تعلیم صحت کی دیکھ بھال، مالی شمولیت، ٹرانسپوٹیشن اور رابطہ کاری وغیرہ میں اہم چیلنجوں کو حل کرنے پر توجہ دی جائے گی۔اس ہیکاتھون کے ذریعہ کیگل کو استعمال کیا جاسکے گا۔ یہ ایک عالمی پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعہ اس معاملے میں بین الاقوامی طور پر لوگوں کی شرکت کو آسان بنایا جاسکے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More