37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان ایک بار پھر دو سالوں کے لیے بین الاقوامی سمندری کونسل کا رکن منتخب

Urdu News

نئی دہلی۔ ہندوستان کو ایک بار پھر یکم دسمبر 2017 کو لندن میں منعقدہ بین الاقوامی سمندری کونسل (آئی ایم او)  کی اسمبلی کے 30 ویں اجلاس میں ‘‘بی’’ زمرے کے تحت رکن منتخب کیا گیا ہے ۔ آئی ایم او کونسل 40 رکن ممالک پر مشتمل ہے ۔ ‘‘اے’’ اور ‘‘بی ’’ زمروں میں دس دس ارکان ہیں جبکہ ‘‘سی’’ زمرے میں 20 ممالک ہیں ، جن کا انتخاب آئی ایم او اسمبلی کرتی ہے ۔ آئی ایم او کونسل پروگرام ، حکمت عملی اور بجٹ  سمیت عالمی جہاز رانی کی صنعت سے متعلق آئی ایم او کے دائرۂ اختیارات کے مطابق متعدد اہم امور پر فیصلہ لینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔

ماضی کے برعکس جب ہندوستان کا بلا مقابلہ انتخاب ہوا تھا ، اس بار ‘‘بی’’ زمرے کے 10 نشستوں کے لیے دو نئے ملک  متحدہ عرب امارات ،جوابھی تک  آئی ایم او کونسل کا رکن نہیں ہے  اور آسٹریلیا جو کہ ‘‘سی’’ زمرے کے تحت آئی ایم او کونسل کا رکن ہے پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا ۔ اس کے باعث انتخاب ضروری ہوگیا ۔ تاہم ہندوستان نے اس میں جیت حاصل کی ۔

آئی ایم او اسمبلی کا 30 واں اجلاس لندن میں آئی ایم او کے صدر مقام میں 27 نومبر تا 06 دسمبر 2017  منعقد ہو رہا ہے ۔ اسمبلی کے اس اجلاس میں جہاز رانی ، روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں، آبی وسائل ، دریاؤں کے فروغ اور احیائے گنگا  کے وزیر جناب نتن گڈکری کی زیر قیادت ایک اعلی سطحی ہندوستانی وفد شرکت کر رہا ہے ۔  اس میں سکریٹری (جہاز رانی) جناب گوپال کرشنا، جہاز رانی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جناب امیتابھ کمار ، نائب نوٹیکل ایڈوائزر، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف شیپنگ کیپٹن جے کمار اور انڈین رجسٹر آف شیپنگ کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More