38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان اور قزاخستان نے دفاع اور فوجی تکنیکی تعاون بڑھانے سے اتفاق کیا

Urdu News

نئی دہلی، وزیر دفاع (رکشا منتری)محترمہ نرملا سیتا رمن جمہوریہ قزاخستان کے وزیر دفاع  جناب نورلن  ایمکبائف کی دعوت پر  2؍ اکتوبر سے قزاخستان کے آستانا شہر  کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ اپنے دورے کے دوران محترمہ نرملا سیتا رمن نے قزاخستان کے اپنے ہم منصب اور دفاع اور ایرو اسپیس صنعت کے وزیر جناب بیبت آتام کولو کے ساتھ میٹنگ کی ۔ دونوں لیڈروں نے دفاع اور فوجی  تکنیکی تعاون سے متعلق وسیع تر معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور جنوری 2017 میں دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمت نامے کی تجدید کے بعد سے قائم باہمی تعلقات کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ محترمہ سیتا رمن نے دفاع کی وزارت میں فوج کی تینوں ساخوں کے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہیں انڈین ملٹری آرٹ روم دکھایا گیا، جو ہندوستان کی مدد سے قائم کی گئی ہے۔

ہندوستان اور قزاخستان کے دفاعی تعاون میں فوجی تکنیکی تعاون ، فوجی تعلیم اور تربیت، مشترکہ فوجی مشقیں،ایک دوسرے ملکوں میں باہمی دوروں کے تبادلہ ، اور کیڈٹ یوتھ  تبادلے کے پروگرام شامل ہیں۔ اب تک 200 سے زیادہ قزاخ دفاعی فورسیز کے عملے کو ہندوستان میں فوجی تربیت دی گئی ہے۔ دونوں ملکوں نے پچھلے مہینے جنوبی قزاخستان میں  کمپنی سطح کی مشترکہ فوجی  مشقوں ، ’قازند-2018‘ کا اہتمام کیا تھا۔ ہندوستان اور قزاخستان تاریخی اور ثقافتی رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔  جس کے سبب کثیر رخی تعاون کی ایک مضبوط بنیاد پڑی ہے ۔ دونوں ملک 2009 سے کلیدی ساجھیدار ہیں۔

وزیر دفاع محترمہ نرملا سیتا رمن اور قزاخستان کے وزیر دفاع جناب نورلن  ایمک بائف نے قزاخستان دستے کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے کی تقریب کی صدارت کی جو لبنان میں اقوام متحدہ بین الاقوامی امن فوج میں ہندوستانی دستے کے ساتھ شامل ہوگا۔ اقوام متحدہ  کی قیام امن  کی کوششوں میں  قزاخستان کے ساتھ ہندوستان کی شراکت داری سے اس خواہش کا اظہار ہوتا ہے جو قزاخستان کو امن عالم کے لئے بھارت اپنی جانب سے دیتا رہا ہے۔  دونوں ملکوں کے فوجی دستوں نے اس مشترکہ تعیناتی کی تیاری کے لئے گذشتہ ایک سال میں مل کر کام کیا۔ قزاخستان کا فوجی دستہ اس ماہ کے آخر تک لبنان میں ہندوستانی فوجی دستے کے ساتھ شامل ہو جائے گا۔

وزیر دفاع محترمہ نرملا سیتا رمن نے قزاخستان کے دفاع اور ایرو اسپیس صنعت کے وزیر کے ساتھ بھی دفاعی پیداوار سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس  سلسلے میں دونوں ملکوں کے تجربے اور متعلقہ شعبوں میں صلاحیت کی بنیاد پر مشترکہ طور پر دفاعی ساز سامان کی تیاری   کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے قزاخستان کے وزیر خارجہ جناب کیرات ابدرک منوو کے ساتھ علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ قزاخستان کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ امن کوششوں میں ہندوستان کے موقف کی تعریف کی اور اقوام متحدہ امن فورس میں ایک بڑی قوت کے طور پر ہندوستان کے تجربے کو سراہا اور کہا کہ اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے تحت دنیا کے مختلف حصوں میں ہندوستان  نے امن کے قیام میں اہم رول ادا کیا ہے۔

 وزیر دفاع نے قزاخستان کے وزیر دفاع جناب نورلن  ایمک بائف  اور دفاع اور ایرو اسپیس صنعت کے وزیر  جناب بیبت آتام کولو کو ہندوستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی اور فروری 2019 میں بنگلورو میں ہونے والے ایرو انڈیا 2019 میں شرکت کے لئے بھی مدعو کیا۔  یہ دونوں دعوت نامے قزاخستان نے قبول کر لئے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More