39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

محترمہ انوپریا پٹیل نے ’معاون صحتی کارکنان کے ساتھ مکالمہ-دانستہ ہنرمندی میں اضافے کے تئیں ایک قدم ‘ کے موضوع پر منعقدہ مذاکرے و نمائش کا افتتاح کیا

Urdu News

                                    صحت اور خاندان فلاح و بہبود کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریا پٹیل نے آج یہاں  ’معاون صحتی کارکنان  کے ساتھ مکالمہ-دانستہ ہنرمندی میں اضافے کے تئیں ایک قدم ‘ کے موضوع پر منعقدہ مذاکرے و نمائش کا افتتاح کیا ۔اس کا اہتمام  وردھمان مہاویر میڈیکل کالج  میں تشریح العضاء کے شعبے اور صفدرجنگ اسپتال نے کیا تھا۔ اس موقع پر ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے محترمہ انوپریا پٹیل نے کہا کہ صحت مند طرز زندگی بنائے رکھنا ضروری ہے  اور ایسی عادتوں سے بچیں  جو مستقبل میں صحت کے لئے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔ جب ہمارے معاشرے کے سبھی ارکان  ایک صحت مند طرز زندگی سے واقف ہوں گے اور غیر صحت مندانہ طور طریقوں سے بچنے کی ضرورت کو سمجھیں گےتبھی ہم سب سے لئے صحت حاصل کر سکتے ہیں۔ محترمہ پٹیل نے صحت مند طرز زندگی اپنانے کے لئے طلبا اور شرکاء کو حلف بھی دلایا۔ اس موقع پر صحت خدمات کے ڈائریکٹر جنرل  ڈاکٹر ایس وینکٹیش اور جوائنٹ سکریٹری محترمہ گایتری مشرا بھی موجود تھیں۔

 محترمہ انوپریا پٹیل نے کہا کہ اعضاء کا عطیہ دینا سب سے نیک اور ایک اچھا عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحت مند طرز زندگی اور اعضاء کا عطیہ دیا جانا حقیقت میں ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک مرد یا عورت ایک صحت مند طرز زندگی اسی وقت گذار سکتا ہے جب اس ے اعضاء صحت مند ہوں گے اور وہ اس صورت میں عطیہ دینے کا بھی اہل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات کو دہرایا کہ کسی بھی شخص کو با اختیار بنانے کے لئے ضروری ہے کہ وہ   پیشہ ورانہ صلاحیت حاصل کرےْانہوں نے شعبے کی مثالی پہل کی ستائش کی۔

سمپوزیم میں تقریباً 350 طلباء  اور دلی میں مختلف اداروں کے معاون صحتی کارکنان نے شرکت کی اور اس میں صحت مند طرز زندگی اور اعضاء کے عطیہ پر توجہ مرکوز کی گئی۔ سمپوزیم میں انسانی اعضاء سے متعلق پیتھالوجیکل اثرات سے متعلق نمائش کو خاص توجہ کا مرکز بنایا گیا۔ شرکاء کو اعضاء کے عطیہ  کے لئے صحت مند اعضاء کی اہمیت پر جانکاری فراہم کی گئی۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ معاون صحت کارکنان کے لئے صفدر جنگ اسپتال اور وردھمان مہاویر میڈیکل کالج میں تشریح العضاء کے شعبے کی طرف سے سمپوزیم کا اہتمام کیا گیا۔ دفاعی تحقیق و ترقی کے ادارے کی طرف سے اس پروگرام کی ستائش کی گئی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More