35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان ، بنگلہ دیش سرحد پر تار بچھانے کے کام کی نوعیت

Urdu News

نئی دہلی۔ داخلی ا مور کے وزیرمملکت جناب کرن رججو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ہند بنگلہ دیش سرحد پر2746.44کلو میٹر علاقے میں خارد ار تار بچھانے کا کام مکمل کرلیا ہے جب کہ 3326 کلومیٹر علاقے میں خار دار تار بچھانے کی منظوری دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہند بنگلہ دیش سرحد پر زمین کی حصولی کے عمل میں وقت لگتا ہے اور یہ عمل پریشان کن ہے۔جس کی وجہ سے اس سلسلے میں پیش رفت  سست پڑ گئی ہے۔ زمین کی حصولی میں التوا کے علاوہ ملک کے شمال مشرقی حصوں میں شدید بارش اور مشکل علاقائی صورتحال کی وجہ سے کام کرنے کے محدود سیزن  کے سبب  کام کی رفتار متاثر ہورہی ہے۔

حکومت نے سرحدوں پر سیکوریٹی کے اقدامات کے لئے کثیر رخی طریقہ کار اپنایا ہے تاکہ روہنگیا سمیت غیر قانونی طور سے تارکین وطن کے داخلے سے نپٹا جاسکے۔انتظامات میں سرحدوں کی نگہبانی کرنے والی فورس کی تعیناتی سرحد پر تار بچھانے،  سرحدی سڑکوں کی تعمیر، فلیٹ لائٹس کو نصب کرنا، سرحدی چوکیوں( بی او پی) کی تعمیر، ہائی ٹیک نگرانی والے آلات کو نصب کرنا اور حساس سرحدی چوکیوں کی نشاندہی کرنا شامل ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More