38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تفریحی پارکوں اور بیلے وغیرہ پر لگنے والے جی ایس ٹی کی شرح 28 فی صد سے کم کرکے 18 فی صد کردی گئی ہے

Urdu News

نئی دہلی، جی ایس ٹی کونسل نے  18 جنوری  2018 کو منعقدہ اپنی میٹنگ میں  سفارش کی تھی کہ  تفریحی پارکوں میں داخلے پر   لگنے والے  جی ایس ٹی کی شرح میں کمی  کردی جائے۔   ان تفریحی پارکوں میں تھیم پارک  ، واٹر پارک ، جوائے رائڈ  ، میری-گو-راؤنڈ ، گو-کارٹنگ  اور بیلے   وغیرہ  شامل ہیں۔   ان پر داخلے کے لئے جی ایس ٹی کی شرح 28 فی صد سے کم کرکے 18 فی صد کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔    اب تک ان خدمات کے لئے   28 فی صد  جی ایس ٹی  لگتا تھا   ۔ بہت سے مقامات سے اس طرح کی درخواستیں موصول ہوئی تھیں کہ تفریحی پارک    سماجی    تفریح کو فروغ دیتے ہیں اور ان سے  بچے  اور ان کے افرادِ خاندان بہت کچھ سیکھتے ہیں   ۔ یہ لوگ  تفریحات میں سرگر م حصہ لیتے ہیں اس لئے   جی ایس ٹی کی شرح کو کم کرکے   18 فی صد کردیا جائے۔

کونسل کی ان سفارشات پر  عمل  درآمد کے سلسلہ میں نوٹی فکیشن   25 جنوری 2018 کو  جاری کردیا گیا ۔   اس طرح اب  تفریحی پارکوں میں   داخلے پر   جی ایس ٹی کی شرح 18 فی صد ہوگی۔   ان تفریحی پارکوں میں تھیم پارک  ، واٹر پارک،  جوائے رائڈ،   میری-گو –راؤنڈ، گو کیٹرنگ اور بیلے  شامل ہیں۔

یہ توقع کی جاتی ہے کہ اور امید ہے کہ ریاستیں  مقامی حکام  (پنچایتوں ، میونسپلٹیوں ، ضلع کونسلوں ) کی طرف سے   عائد   ٹیکس میں  اضافہ نہیں کریں گی ، تاکہ   تفریحی پارکوں پر ٹیکس کے بوجھ  میں اضافہ نہ  ہو۔ اس سے  ا  س بات کو یقینی بنایا جاسکے گا کہ جی ایس  ٹی کی شرح میں جو کمی کی جارہی ہے اس کا فائدہ بچوں اور ان کے   کنبوں کو ملے گا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More