27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستانی بحریہ کا جہاز آئی این ایس ’’سہیادری ‘‘ فجی کی سووا بندرگاہ کا دورہ کرے گا

Urdu News

نئی دہلی، ۔فجی کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی غرض سے ہندوستانی بحریہ کا جہاز آئی این ایس سہیادری  آج صبح  فجی کے سووا پورٹ میں  ایک خیرسگالی دورے کے طور پر داخل ہوا۔

یہ  بحری جہاز   ہوائی میں  آر آئی ایم پی اے سی 2018  کی مشق میں شرکت کے بعد واپسی میں  فجی جائے گا۔اپنے اس سفر کے دوران اس بحری جہا زکاعملہ   جمہوریہ فجی کے اپنے ہم عہدہ عملے کے ساتھ  پیشہ ورانہ گفتگو کرے گا۔ اس موقع پر 14  اگست  2018  کو  یہ جہا ز عوام الناس کے لئے بھی کھول دیا جائے گا یعنی عام لوگ بھی اس جہاز کو اندر سے دیکھ سکیں گے ۔

اس کے ساتھ ہی فجی کی سرکار کے اشتراک سے ایک طبی کیمپ کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔جہاں ہندوستان اور فجی کے ڈاکٹر 15  اگست 2018  کو دس بجے صبح سے ساڑھے چار بجے شام تک سووا کے راتو سکونہ پارک میں  صحت کی مفت جانچ کریں گے ۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان بحریہ کا آر ایف این ایف  بینڈ بھی  ساڑھے گیارہ بجے دن سے ڈیڑھ بجے دن تک اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔

اس موقع پر آئی این ایس سہیادری ، آر ایف ایم ایف کے افسران  اور ہندوستانی ہائی کمیشن  کے افسران بھی  صندل کے درختوں کی پود کاری کے کام میں 14 اگست  2018  کوشرکت کریں گے ۔ پود کاری کا یہ پروگرام چار بجے سے چھ  بجے شام تک جاری رہے گا۔  اس کے ساتھ ہی آئی این ایس سہیادری میں  15  اگست  2018  کو پورٹ آف سووا میں   ہندوستان کے 72 ویں یوم آزادی   کی تقریبات کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

واضح ہوکہ آئی این ایس سہیادری (ایف -49)   اندرون ملک دیسی طریقے سے تیار کیا جانے والا  شیوالک کے درجے  کا تیسرا بحری جہاز ہے۔ یہ بحری جہاز ہندوستانی بحریہ کے مشرقی بیڑے میں شامل ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More