39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

احمدآباد اور اندور ہوائی اڈہ کو نیشنل ٹورزم ایوارڈ2016-17 کے تحت بہتر ہوائی اڈہ کا ایوارڈ دیا گیا

Urdu News

نئی دہلی: ایئر پورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے دیوی اہلیا بائی ہولکر ایئر پورٹ، اندور اور سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹر نیشنل ایئر پورٹ، احمد آباد کو آج یہاں عالمی یوم سیاحت کے موقع پر منعقدہ ایک رنگا رنگ تقریب میں پروقار نیشنل ٹورزم ایوارڈ2016-17 سے نوازا گیا۔

سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹر نیشنل ایئر پورٹ احمد آباد کو اہم شہروں کے زمرے میں اور دیوی اہلیا بائی ہولکر ایئر پورٹ، اندور کو ‘‘بیسٹ آف ڈا انڈیا’’ زمرے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے بہترین ہوائی اڈہ ایوارڈ حاصل ہوا ہےیہ ایوارڈ سیاحت کے وزیرمملکت( آزادانہ چارج) جناب کے جے الفونس نے دیا ہے۔

سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹر نیشنل ایئر پورٹ  ،احمد آباد کے ایئر پورٹ ڈائریکٹر جناب منوج گنگل اور دیوی اہلیا بائی ہولکر ہوائی اڈہ، اندور کی ایئر پورٹ ڈائریکٹر محترمہ اریامہ سنیال نے ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا(اے اے آئی) کے ریجنل ایگزیکٹیو ڈائریکٹر( ڈبلیو آر) کیشو شرما کے ہمراہ وزیر موصوف اور وزارت سیاحت کی سیکریٹری محترمہ رشمی ورما سے یہ ایوارڈ حاصل کئے۔

وزارت سیاحت ہر سال سفر اور سیاحت کی صنعت کے مختلف شعبوں کے لئے نیشنل ٹورزم ایوارڈ دیتی ہے۔ یہ ایوارڈز ریاستی حکومتوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں، کلاسیفائی ہوٹلوں، ہیرٹیج ہوٹلوں،تسلیم شدہ ایجنٹوں، ٹور آپریٹروں اور ٹورسٹ آپریٹروں افراد اور دوسرے پرائیویٹ اداروں کو ان کے متعلقہ شعبوں میں ان کی کارکردگی کا اطراف کرنے کے لئے اور سیاحت کو فروغ دینے کی غرض سے ان کے مابین صحت مند مسابقت کے لئے بھی دیا جاتا ہے۔

مدھیہ پردیش  کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک دیوی اہلیا بائی ہولکر ہوائی اڈہ، اندور ،نمایاں طور پر دوسرے اہم شہروں کے ساتھ جوڑا ہوا ہے۔اندور ہوائی اڈہ کی جدید ترین مضبوط ٹرمنل کی عمارت میں عالمی پیمانے کی سہولت اور خدمات موجود ہے۔

اندور ہوائی اڈہ کو ایشیا بحرالکاہل خطے میں سالانہ 20 لاکھ مسافروں کی آمدورفت کے حامل ہوائی اڈوں میں‘‘ خطے کی بہترین ہوائی اڈہ’’ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹر نیشنل ایئر پورٹ، احمد آباد، ہندوستان کا پہلا عالمی وراثتی شہر کا ہوائی اڈہ ہے۔ہوائی اڈے  کا جغرافیائی محل وقوع اسے بہتر طور پر بڑے اہم بین الاقوامی اور گھریلو مقامات سے جوڑتا ہے۔

احمد آباد ہوائی اڈہ 5 کے پیمانے اے ایس کیو ریٹنگ میں 4.8 تک پہنچ گیا ہے۔اس ہوائی اڈوں کو ایئر پورٹ کونسل انٹر نیشنل کے ذریعہ سال 2017 کے لئے ایشیا۔ بحرالکاہل خطے میں‘‘ انتہائی بہتر ہوائی اڈہ’’ کے ا یوارڈ سے حال ہی میں نوازا گیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More