38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندستان کی شفایابی کی شرح 97 فیصد کو چھو رہی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 11،858 شفایاب

Urdu News

نئی دہلی،یکم فروری 2021:مجموعی شفایابیوں میں مستقل اضافے کے ساتھ ، ہندستان میں شفایابی کی شرح 97 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو عالمی سطح پر سب سے اونچی شرح ہے۔ ہندستان کے مجموعی فعال معاملات آج کی تاریخ میں  1.68 لاکھ (1،68،235) رہ گئے ہیں۔ فعال معاملات کا حصہ ہندوستان کے کل مثبت معاملات میں سے اب صرف 1.56 فیصد ہے۔

اب تک مجموعی طور پر 1،04،34،983 لوگ شفایاب ہوئے ہیں۔ پچھلے 24  گھنٹوں میں 11،858 مریض صحت یاب ہوئے جنہیں رخصت کر دیا گیا۔ انتہائی تعداد میں شفایابیوں اور نئے معاملات کے مابین فرق کا دائرہ بڑھ کر تعداد کے لحاظ سے ایک کروڑ سے زیادہ یعنی 10,266,748ہو گیا ہے۔

ہندوستان کے یومیہ نئے معاملات کی رفتار مسلسل کم ہوتی چلی جارہی ہے۔ یکم ستمبر 2021 کو  ملک میں یومیہ نئے مثبت معاملات 96,551 کی بلند ترین سطح پر تھے۔ یکم فروری 2021 کوملک میں یومیہ نئے مثبت معاملات  11,427 رہ گئے ہیں۔

ملک میں یومیہ نئی اموات کی تعداد  120 سے کم ہو چکی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 118 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

یکم فروری 2021 کی صبح 8 بجے تک ، ملک بھر میں  جاری کووڈ 19 ویکسینیشن  کے تحت 37.5 لاکھ (37,58,843) سے زائد مستحق لوگوں کو یہ ویکسین لگا دیا گیا۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  253 سیشن میں 14,509 لوگوں کو ٹیکے لگائے گئے۔ اب تک 69,215 سیشن ہوئے ہیں۔

نمبرشمار         ریاستیں/ مرکز کے زیر انتطام خطے        فائدہ اٹھانے والے

نمبر شمارہ ریاستیں/UTs ویکسین سے مستفید ہونے والے
1 اے اور این آئس لینڈس 2727
2 آندھراپردیش 187252
3 اروناچل پردیش 9651
4 آسام 38106
5 بہار 148293
6 چنڈی گڑھ 3447
7 چھتیس گڑھ 72704
8 دادر اور ناگر حویلی 692
9 دمن اور دیو 391
10 دہلی 56818
11 گوا 4117
12 گجرات 247891
13 ہریانہ 125977
14 ہماچل پردیش 27734
15 جموں وکشمیر 26634
16 جھارکھنڈ 40860
17 کرناٹک 315370
18 کیرالہ 165171
19 لداخ 1128
20 لکشدویپ 807
21 مدھیہ پردیش 298376
22 مہاراشٹر 269064
23 منی پور 3987
24 میگھالیہ 4324
25 میزورم 9346
26 ناگالینڈ 3993
27 اڑیشہ 206424
28 پڈوچیری 2736
29 پنجاب 57499
30 راجستھان 330797
31 سکّم 2020
32 تمل ناڈو 105821
33 تلنگانہ 168606
34 تریپورہ 29796
35 اترپردیش 463793
36 اتراکھنڈ 31228
37 مغربی بنگال 243143
38 دیگر 52120
مجموعی 3758843

شفایاب ہونے والے نئے معاملات میں  86.47 فیصد معاملے  10 ریاستوں / مرکزی خطوں میں مرکوز پائے گئے۔

کیرالہ میں ایک دن میں سب سے زیادہ لوگ شفایاب ہوئے ان میں نئے شفایاب ہونے والوں کی تعداد  5,730 رہی۔  پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں 1,670 لوگ شفایاب ہوئے ، اس کے بعد تامل ناڈو میں یہ تعداد  523 رہی۔

یومیہ بنیاد پر پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 11,427  نئے معاملاے سامنے آئے۔

نئے معاملات میں سے 80.48 فیصد  5 ریاستوں اور مرکزی خطوں کے ہیں۔

کیرالہ میں روزانہ سب سے زیادہ  نئے معاملات کی رپورٹ مل رہی ہے جس کی تازہ تعداد 5,266  ہے۔ اس کے بعد مہاراشٹر کے 2,585 ،  کرناٹک میں 522 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔  دو ریاستوں کیرالہ اور مہاراشٹرا کا روزانہ نئے معاملات میں مجموعی طور پر 68.71 فیصد حصہ ہے۔

چھ ریاستوں اور مرکزی خطوں میں 76.27 فیصد  نئی اموات ہوئی ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ اتلاف جان کی تعداد (40) رہی۔ کیرالہ میں یومیہ 21 اموات اور مغربی بنگال میں 9 اموات ہوئی ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More