34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی ایس آئی آر۔ سی ایم ای آر آئی نے بھیڑ پر قابو پانے والی گاڑی کے جدید دیسی ڈیزائن کے تین پروٹو ٹائپس کا مظاہرہ کیا

Urdu News

امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں مصروف نیم فوجی دستوں کو جدید تکنیکی مدد فراہم کرنے کے ارادے سے۔ انہیں جدید ترین اختیارات سے تربیت دینے اور  لیس کرنے کیلئے سی ایس آئی آر نے اپنی تین جدید قسم کی ‘کمپیکٹ ، میڈیم ، ہیوی زمروں کی بھیڑ پر کنٹرول کرنے والی گاڑیوں (ایم سی وی) کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ مظاہرہ ایم ایچ اے کی ایک ٹیم کے سامنے کیا گیا ہے۔ یہ ٹیم  آئی جی (آر اے ایف) ، سی آر پی ایف قیادت کی سفارش  ممبروں پر مشتمل تھی۔ یہ مظاہرہ حال ہی میں گروگرام کے سی آر پی ایف گروپ سنٹر کے  پریڈ گراؤنڈ میں کامیابی کے ساتھ کیا گیا۔ یہ ملک میں اپنی نوعیت کی اولین جدید ترین دیسی ڈیزائن اور فیچر والی پیشکش ہے۔

بھیڑ پر کنٹرول پانے والی یہ گاڑیاں درگاپور نشیں سی ایس آئی آر کی ایک منسلک لیبارٹری ‘سنٹرل مکینیکل انجینئرنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ’ (سی ایم ای آر آئی) کے ذریعہ ڈیزائن ، تیار اور متحرک کی گئی ہیں۔ اسی ادارے  نے ہندستان میں دیسی ٹریکٹر انقلاب برپا کیا تھا۔ ایمسی وی پروٹو ٹائپس کی یہ بھاری قسم کی گاڑی  7.5 ٹن وزن جھیلنے کی متحمل ہے۔ میڈیم زمرہ کی گاڑی 2.5 ٹن پے لوڈ کی متحمل ہے۔ کمپیکٹ ٹریکٹر پر مبنی گاڑی  جو آسانی سے چلائی جانے کی متحمل ہے۔ کلیدی ضرورتیں اور اس کے بعد کی تفصیلات مختلف نامزد اسٹیک ہولڈرز کو شامل کر کے  تیار کی گئی ہیں۔

پروٹو ٹائپس میں متعدد آزاد آپریشنلیونٹ شامل ہیں جنہیں گاڑی کے زمرے کے مطابق  اور ہجوم کو کنٹرول کے دوران آپریشنل ضرورت کے مطابق یکجا کیا گیا ہے۔کچھ مثالیں یوں دی جا سکتی ہیں: اونچائی کم زیادہ کرنے کے متحمل محاذی بیلچے،  واپس کھینچے جانے کے قابل حفاظتی محاذی ڈھال ، ہر طرح سے پریشان کرنے والے اسپرے سسٹم ، جھاگ سپرے سسٹم اور اشک آور دھوئیں کے اسلحے کے نظام پر مشتمل متحرک اکائیاں ہیں۔ دیگر صلاحیتوں میں کیبن پریشرائزیشن سسٹم ، مناسب الیکٹرانک وژن سسٹم  کے ساتھ واپس کھینچے جانے کے متحمل کثیر نالی والے اشک آور گیس لانچر  ، وسیع زاویہ والی نگرانی ، ملٹی چینل ویڈیو ٹرانسمیشن سسٹم ، جی پی ایس ٹریکر اور جی پی ایس نیویگیٹر شامل ہیں۔ڈیزائن کو اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ میدان عمل میں مصنوعات میں آسان اور تیز مطابقت پیدا کی جا سکتی ہے۔بھیڑ پر کنٹرول پانے والی گاڑیوں کے پروڈکشن ورژن صارفین کی اصل ضروریات اور عملی ترجیحات کے مطابق  بن سکتے ہیں تاکہ ہجوم / فسادات پر قابو پانے کے معاملے میں ان کی تاثیر کو بڑھایا جاسکے۔ آئی جی (آر اے ایف) کے علاوہ ، سی آر پی ایف ، ڈی آئی جی آر اے ایف ، کمانڈنٹ آر اے ایف ، ڈی آئی جی بی ایس ایف ، ڈائریکٹر او ڈی سی وی ایچ ایف ، 1۔2/سی آسام رائفلز ، ڈی سی سی آئی ایس ایف ، ڈی سی آئی ٹی بی پی ، ڈی سی ایس ایس بی ، ٹی کمانڈر این ایس جی ، ایس ایس پی جے کے پی ایس ، ہریانہ پولیس کے ڈی سی پی ، ڈی آئی جی، کمانڈنٹ اور مہاراشٹر پولیس کے ڈی سی پی،  سائنس دان ، سی ایس آئی آر-سی ایم آر آئی اور سی ایس آئی آر ہیڈکوارٹر کے تکنیکی اور سینئر عہدیدار نے بھی اس موقع پر موجود تھے۔

1.jpg

آپریشن میں ٹریکٹر پر مبنی ایم سی وی

2.jpg

آپریشن میں کمپیکٹ میڈیم زمرہ کی گاڑی

3.jpg

آپریشن میں بھاری زمرہ کی گاڑی

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More