29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہمیں اختراعات کو صنعتوں میں تبدیل کرنے کے لیے ایک سازگار ماحول بنانا چاہئے

Urdu News

نئی دہلی؛ صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے اختراعات اور صنعت کاری پر مبنی تقریب (ایف آئی این ای) کا افتتاح کیا اور راشٹرپتی بھون میں آج گاندھیائی نوجوان ٹکنالوجی اختراعات ایوارڈ بھی تقسیم کیے۔

اس موقع پر اظاہر خیال کرتےہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ نئے اور بہتر بھارت کا تصوراتی خاکہ اس امر کا متقاضی ہے کہ چند ترقیاتی سنگ میل حاصل کیے جائیں اور ان میں سے چند کو 2022 تک حاصل کیا جانا ضروری ہوگا، جب ہم آزادی کی 75ویں سالگرہ منائیں گے۔ اس کے تحت ایک شمولیت پر مبنی اور خوشحال معاشرے کی تشکیل ہوگی، جہاں ہر فرد و بشر کے پاس اپنے مضمرات کو بروئے کار لانے کے مواقع دستیاب ہوں گے۔ اختراعات پر مبنی معاشرہ ایسے بھارت کا نصب العین ہوگا۔ اختراعاتی ثقافت ہمارے لیے اس نصب العین تک پہنچنے میں ایک کسوٹی کا کام دے گی۔ اس کے لیے لازم ہوگا کہ اختراعاتی چین کی  کڑی کو ازسر نو قوت بخشی جائے۔ ہمیں ایسے اسکول درکار ہوں  گے، جہاں بچے رٹنے کی بجائے اپنی جانب سے تخلیق کرنے کی جانب مائل ہوں گے۔ ہمیں ایسا کام کاج کا طریقہ کار درکار ہے، جہاں نوجوان صلاحیت آگے بڑھ کر سوالات پوچھتی ہے،  نیچے دیکھ  کر اثبات میں سر نہیں ہلاتی اور ہمیں حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں آسانی فراہم کرنے والا ماحول بھی درکار ہوگا۔

صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ موضوعاتی اختراعات ہی  اپنے آپ میں کافی نہیں ہیں۔ ہمیں ایک ایسا ایکو نظام وضع کرنا چاہیے جہاں اختراعات کو صنعت میں بدلا جاسکے۔ اس کے لیے اسٹارٹ اپ کو نوجوان، اختراع کار میں بدلنے کے لیے تعاون درکار ہوگا۔  ایف آئی این ای کا نظریہ تصورات کے پرندے کو قوت پرواز عطا کرتا ہے۔ ہمیں اختراعات کے تمام شعبوں اور کڑیوں کو صنعتوں میں بدلنا ہوگا اور اس کے لیے مالی امداد، رہنمائی اور پالیسی تعاون درکار ہوگا۔

ایف آئی این ای ، ایک پہل قدمی ہے، جس کے تحت اختراعات کاروں کے لیے احترام، ان کی کوششوں کو نمایاں کرنے، ان کی کوششوں کا انعامات کے ذریعے اعتراف کرنے اور ان کی تمام تر سرگرمیوں کو تعاون فراہم کرنے کی بات کی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں راشٹرپتی بھون کے ذریعے سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے، حکومت ہند کے تعاون و اشتراک سے نیز قومی اختراعاتی فاؤنڈیشن کے سرگرم تعاون سے 19 سے 23 مارچ 2018 کے دوران تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اسی ایف آئی این ای سے مربوط اختراعات کی ایک نمائش بھی ہوگی، جو عوام کے لیے 20 سے 23 مارچ 2018 کے دوران دوپہر 12 بجے سے شام 5 بجے تک کھلی رہے گی۔  نمائش دیکھنے کے خواہش مند حضرات نارتھ اونیو کے نزدیک واقع راشٹر پتی بھون کے گیت نمبر 35 سے داخل ہوسکیں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More