27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہماری بیرون ملک بھارتی برادری دنیا کے لیے ہمارا چہرہ ہے اور وہ عالمی سطح پر ہمارے مقاصد کی قیادت کرتی ہے : صدر جمہوریہ کووند

Urdu News

نئی دہلی، بیرون ملک ہماری بھارتی برادری دنیا کے لیے ہمارا چہرہ ہے اور عالمی سطح پر بھارت کے مقاصد کی قیادت کرتا ہے ، چاہے  بھارت کے بین الاقوامی تشویش کے معاملات کے بارے میں وکالت ہو، یا سرمایہ کاری اور تحفے تحائف کے ذریعے بھارتی معیشت میں تعاون دینے کی بات ہو ، وہ ہمیشہ بھارت کی مدد کے لیے آگے آئی ہے۔ یہ بات صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج 9 جنوری 2021 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 16ویں پرواسی بھارتیہ دوس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ  سال 1915 میں آج ہی کے دن عظیم ترین پرواسی بھارتیہ  مہاتما گاندھی  بھارت واپس آئے تھے۔ انہوں نے ہماری سماجی اصلاحات اور آزادی کی تحریک کو وسیع بنیادیں عطا کی تھیں اور اگلے تین دہائیوں کے دوران انہوں نے  بھارت کو کئی بنیادی پہلوؤں سے تبدیل کیا۔ اس سے پہلے بیرون ملک دو دہائیوں کے اپنے قیام کے دوران باپو نے بنیادی اصولوں کی شناخت کی تھی جس کے تحت انہوں نے اُس طریقۂ کار پر زور دیا تھا جسے بھارت کو اپنی ترقی اور فروغ کے لیے اپنانا چاہیے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ  پرواسی بھارتیہ دوس  ایک ایسا موقع بھی ہے جب گاندھی جی کی انفرادی اور اجتماعی زندگی کے اقدار کو یاد کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گاندھی جی کے ہندوستانیت ، عدم تشدد، اخلاقیات ، سادگی  اور دیرپا ترقی پر زور ہمارے رہنما اصول ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہم جناب اٹل بہاری واجپئی کے احسان مند ہیں جن کے نظریے نے ہماری بیرون ملک بھارتی برادری کے ساتھ ہمارے رابطوں کو ایک بار پھر توانائی بخشی۔ پرواسی بھارتیہ دیوس تقریبات  کا سلسلہ 2003 میں شروع کیا گیا تھا جب وہ بھارت کے وزیرعظم تھے۔ اٹل جی کے اقدامات سے بھارتی برادری کے اس کی مادر وطن کے ساتھ رشتوں کو مستحکم کرنے اور اس برادری کو سرگرم کرنے میں زبردست مدد ملی ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت کی تقریباً تین کروڑ کی ، بیرون ملک بھارتی برادری کی سب سے بڑی تعداد میں سے ایک ہے جو آج دنیا کے ہر کونے میں رہ رہی ہے۔ بیرون ملک بھارتی برادری سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا  “آپ نے بھارت کی نرم طاقت کو پھیلایا ہے اور عالمی سطح پر آپ نے ایک نقش قائم کیا ہے۔  بھارت  اس کی ثقافت اور روایت سے آپ کے لگاتار جذباتی لگاؤ کی وجہ سے ہم سب  آپ پر فخر کرتے ہیں۔ آپ لوگ اپنے اپنے ملکوں میں رہتے ہوئے ترقی اور فروغ میں تعاون دیتے رہے ہیں  اور ساتھ ہی ساتھ آپ کے دلوں میں ہندوستانیت بھی موجود ہے۔ یہ جذباتی رشتہ بھارت کے لیے قابل دید بھی ہے۔ آپ نے بھارت کی  مقبولیت میں عالمی سطح پر اضافہ کیا ہے۔ “

کووڈ عالمی وبا کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ سال 2020 کووڈ – 19  کی وجہ سے ایک عالمی بہران  کے طور پر رہا ہے۔ بھارت اس عالمی وبا کی وجہ سے درپیش بڑے بڑے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک عالمی کارروائی میں پیش پیش رہا ہے۔ ہم نے تقریباً 150 ملکوں کو دوائیں سپلائی کی ہیں جس کی وجہ سے دنیا ، بھارت کو دنیا کے دوا ساز ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ ہمارے سائنسدانوں اور ماہرین تکنیک کی ، دو کووڈ ویکسین تیار کرنے میں حالیہ کامیابی آتم نربھر بھارت ابھیان کے تئیں ایک بڑی حصولیابی ہے جس کے پیچھے عالمی خوشحالی کا جذبہ کار فرما ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ  آتم نربھر بھارت کا بیج بہت سال پہلے مہاتما گاندھی کی سودیشی اور خود کفالت کے تئیں آواز کے ساتھ بویا گیا تھا۔ آتم نربھر بھارت کے ہمارے نظریے کے معیشت ، بنیادی ڈھانچے ، آبادی سے متعلق اعداد و شمار ، جمہوریت اور سپلائی چین کے پانچ ستون ہیں۔ ان سبھی عوامل کے کامیاب ارتباط سے  تیز رفتار ترقی اور فروغ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ آتم نربھر بھارت کی خیال کا مطلب محض اپنے لیے انتظامات کرنا نہیں ہے یا ملک کو محض اپنے اندر سمیٹنا نہیں ہے ۔ اس خیال کا تعلق خود اعتمادی ہے، جس کی وجہ سے خود کفالت پیدا ہو۔ ہماری نیت یہ ہے کہ اشیا اور خدمات کی دستیابی   میں اضافہ کر کے عالمی سپلائی چین میں  رکاوٹ کو دور کرنے کی جانب تعاون کیا جائے۔  بھارت کے  آتم نربھر بھارت ابھیان سے عالمی نظام میں مزید انصاف اور شفافیت پیدا ہوگی جس سے مزید تعاون اور امن پیدا ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری بیرون ملک بھارتی برادری کا عالمی امنگوں کو پورا کرنے میں ایک اہم رول ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More