32.1 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہلکے وزن والے بلٹ پروف جیکٹوں کی تیاری

Urdu News

نئی دہلی، دفاعی امور کے وزیر مملکت  ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے آج راجیہ سبھا میں جناب لال سنگھ ودودیان کے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا  کہ حکومت نے ہلکے وزن والے بلٹ پروف جیکٹوں کی ملک میں ہی تیاری اور فروغ کے لئے  کثیر جہتی  طریقہ کار اختیار کیا ہے اور اس سلسلے میں درج ذیل اقدامات کئے گئے ہیں۔

  • دفاعی تحقیق وترقی کے ادارے ( ڈی آر ڈی او ) نے  ہندوستانی فوج کے جنرل اسٹاف کے لئے  درکار معیاری ضرورت (جی ایس کیو آر) کے مطابق بلٹ پروف جیکٹوں کی تیاری کے لئے ٹیکنالوجی کو فروغ دیا ہے اور اس نے یہ ٹیکنالوجی بھارتی صنعتوں کو کامیاب یوزر اسسٹڈ ٹیکنیکل ٹرائلس (یو اے ٹی ٹی) کے بعد منتقل کی ہے۔
  • ڈی آ ر ڈی او نے اگلی نسل کے نسبتا ہلکے بلٹ پروف جیکٹوں کے فروغ کے لئے  تعلیمی اداروں کےساتھ اشتراک کیا ہے۔
  • دفاعی شعبے کی ایک سرکاری کمپنی مشر دھاتو نگم لمیٹڈ (میدھانی) نے بھابھا اٹومک ریسرچ سینٹر کے اشتراک سے ہلکے وزن والے بلٹ پروف جیکٹوں کو فروغ دیا ہے۔
  • ڈی آر ڈی او نے حال ہی میں اپنی’’ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ (ٹی ڈی ایف)‘‘ اسکیم کے تحت ہلکے وزن والے بلٹ پروف جیکٹوں کا میٹریل تیار کرنے کے لئے  ایک پروجیکٹ کو منظوری دی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More