21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انکم ٹیکس ریٹرن اور آڈٹ رپورٹ داخل کرنے کی حتمی تاریخ 30ستمبر 2018 سے بڑھاکر 15اکتوبر 2018 کی گئی

Urdu News

نئی دہلی، مخصوص زمرے کے ٹیکس دہندگان کے لئے مالی سال 2018-19 کے لئے  انکم ٹیکس ریٹرن اور آڈٹ رپورٹ داخل کرنے کی حتمی تاریخ 30 ستمبر 2018 ہے۔ متعدد حصص داروں کی گذارشات پر غور کرنے کے بعد راست ٹیکسوں کے مرکزی بورڈ (سی بی ڈی ٹی) نے انکم ٹیکس ریٹرن کے ساتھ ساتھ آڈٹ رپورٹ (جسے مذکورہ مقررہ تاریخ تک داخل کیا جانا تھا) داخل کرنے کی حتمی تاریخ میں توسیع کردی ہے اور اسے 30 ستمبر 2018 سے بڑھاکر 15 اکتوبر 2018 کردیا گیا ہے۔ تاہم انکم ٹیکس قانون 1961 کی دفعہ 234 اے (وضاحتI) سے متعلق حتمی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی گئی ہے۔ اس دفعہ کا تعلق ریٹرن داخل کرتے وقت سود سے متعلق غلطیوں سے ہے۔ ٹیکس دہندگان کو قانون کی دفعہ 234 اے کے التزامات کے مطابق سود کی ادائیگی کرنی ہی ہوگی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More