29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہاکی کے کوچ کا تقرر

हॉकी कोच की नियुक्ति
Urdu News

نئی دہلی، ستمبر۔سات ستمبر 2017 کو اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اور ہاکی انڈیا کی ایک مشترکہ میٹنگ میں درونا چاریہ ایوارڈ یافتہ جناب ہریندرسنگھ کو خواتین کی سینئر ہاکی ٹیم کے لئے خصوصی اعلیٰ کوچ مقرر کیا گیاہے ۔ یہ فیصلہ جناب ہریندر سنگھ کی سابقہ اور موجودہ کارکردگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جس میں ان کے زیر تربیت ہندوستان کی جونئیر ہاکی ٹیم نے لکھنؤ میں مردوں کے جونئیر عالمی کپ کا خطاب اپنے نام کیا تھا۔ جناب ہریندر سنگھ 2008 سے 2009 تک مردوں کی سینئر ہاکی ٹیم کے چیف کوچ بھی رہ چکے ہیں ۔علاوہ ازیں وہ 2009 سے 2010 تک ہاکی کے قومی کوچ کے منصب پر بھی فائز رہے ہیں ۔ جناب ہریندر سنگھ لیول-III کے تصدیق یافتہ کوچ ہیں ۔وہ اپنے نئے منصب کی ذمہ داری جلد ہی سنبھال لیں گے۔

اس میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ خواتین کی سینئر ہاکی ٹیم کے موجودہ چیف کوچ جناب والتھیرس ناربرٹس ماریا مارجنے مردوں کی سینئر ہاکی ٹیم کے چیف کوچ کی ذمہ داری سنبھالیں گے ۔ وہ اپنے موجودہ دورہ ٔ یورپ کے اختتام پر یہ نئی ذمہ داری سنبھالیں گے ۔جنا ب مارجنے نے مردوںکی سینئیر ہاکی ٹیم کے چیف کوچ کے منصب کی پیش کش کو قبول کرلیا ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More