33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گڈکری نے این ایچ اے آئی کو ہدایت دی کہ فاسٹیگ پروجیکٹ کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے بہترین ٹیکنالوجی استعمال کرے

Urdu News

نئی دہلی، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں اور ایم ایس ایم ای کے  مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے  این ایچ اے آئی کو ہدایت دی ہے کہ  وہ فاسٹیگ پروجیکٹ  کی  کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے  بہترین ٹیکنالوجی کے استعمال سمیت  تمام کوششیں کرے۔ اس سال یکم دسمبر سے پورے ملک کے  تمام  ٹول پلازہ پر  نیشنل الیکٹرانک  ٹول کلیکشن ( فاسٹیگ کے نفاذ کا جائزہ لیتے ہوئے  وزیر موصوف نے  کہا کہ  این ایچ اے آئی کے ذریعے  یومیہ  آزمائش  میں سامنے آنے   والے تمام مسائل  کو  جنگی پیمانے پر دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔ جناب نتن  گڈکری نے ہدایت دی کہ  اسکیم  کے  بلا رکاوٹ  آغاز کو یقینی بنانے کے لئے  این ایچ اے آئی کو  اعلیٰ سطح پر مسلسل  جائزہ لینا چاہئے انہوں نے  اپنی اس خواہش کا اظہار کیا کہ  فاسٹیگ کی مخصوص لین  میں  داخل ہونے والی گاڑیوں کے لئے  اسی جگہ  فاسٹیگ جاری کرنے کا نظام بھی  نصب کیا جانا چاہئے تاکہ  سڑ پر آنے جانے والوں کے لئے  یہ متبادل موجود ہو  کہ وہ  یا  تو فاسٹیگ حاصل کریں یا فاسٹیگ لین کا استعمال کرنے کے لئے  جرمانے میں دوگنی فیس ادا کریں۔

 جناب نتن  گڈکری نے اس بات پر زور دیا کہ  اس پروجیکٹ کو  تمام ٹول پلازہ پر  کم سے کم وقت  کا انتظار کرنے  کے جذبے سے نافذ کیا جائے تاکہ اس سے  ایندھن اور  وقت کی بچت ہو سکے اور  گاڑیوں سے نکلنے والے دھوئیں میں بھی  کمی سے  سماج کو فائدہ ہوسکے۔

این ایچ اے آئی کے چیئر مین  ایس ایس سندھو نے  وزیر موصوف کو یقین دلایا کہ  موقع پر ہی  فاسٹیگ جاری کرنے کے انتظام سمیت  این ایچ اے آئی کے ذریعے شروع کی گئی یومیہ  جانچ  کے دوران  تمام معاملات کو حل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  فاسٹیگ والی مخصوص لینوں کی نشان دہی  کردی گئی ہے  اور  تجربات کے دوران انہیں نافذ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے وزیر موصوف کو مطلع کیا کہ  اس  اسکیم کی پیش رفت پر یومیہ بنیاد پر جائزہ لیا جارہا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More