39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گورنروں کی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں وزیراعظم کا خطاب

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج راشٹرپتی بھون میں گورنروں کی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام گورنرز آئین کے تقدس کو برقرار رکھتے ہوئے سماج میں تبدیلی کے عمل انگیز ایجنٹس بن سکتے ہیں۔ 2022 تک نئے ہندوستان کے ہدف کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات پر زور دیاکہ یہ اسی صورت میں ہی حاصل کیا جاسکتا ہے جب اسے عوامی تحریک میں بدلا جائے۔

انہوں نے اس سلسلے میں طلبا اور اساتذہ کے ساتھ تفصیل کے ساتھ بات چیت کرنے کےلئے گورنروں کی حوصلہ افزائی کی۔ مرکزی حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے حالیہ ہیکاتھن کی مثال پیش کرتے ہوئے جہاں طلبا نے بہت سے مسائل کےلئے ٹیکنالوجی کی تجویز رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو اختراعی مراکز بننا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ ہر ریاست میں ایک نہ ایک کھیل پر توجہ مرکوز کی جانی چاہئے۔ انہوں نے گورنروں کی اس بات کےلئے حوصلہ افزائی کی کہ وہ سووچھتا کے کاز کی مثال قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی جن کی 150 ویں یوم پیدائش 2019 میں منائی جائے گی، تحریک کا ایک وسیلہ ہیں کیونکہ ہم ہندوستان کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک بنانے کےلئے کام کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ فیسٹول اور سالگرہ تبدیلی لانے میں بردست محرک ثابت ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گورنرز بنکیوں کو اس بات کےلئے ترغیب دے سکتے ہیں کہ وہ 26 نومبر کو آئین کے دن اور 6 دسمبر کو امبیڈکر مہا پری نوارن دیوس کے درمیان کی مدت میں قبائلیوں دلتوں اور خواتین کو مدرا کے تحت قرضے دلائیں۔

وزیراعظم نے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیفٹننٹ گورنروں کی اس بات کےلئے حوصلہ افزائی کی کہ وہ شمسی توانائی ڈی بی ٹی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مٹی کے تیل سے پاک خطے بنانے میں بہترین عمل ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان کارناموں کی تیزی کے ساتھ تمام مرکزی علاقوں تک توسیع کی جانی چاہیے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More