28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستانی بحری جہازوں ست پورہ اور کدمات کا جاپان کے ساسیبو کا دورہ

Indian Naval Ships Satpura and Kadmatt visit Sasebo, Japan
Urdu News

نئی دہلی، ہندوستان  کی مشرق نواز پالیسی اور ہند بحرالکاہل خطے میں امن و استحکام قائم کرنے کے ہندوستان کے عزم کے پیش نظر ہندوستانی بحری جہازوں، ست پور اور کدمات   آج سے 15 اکتوبر تک جاپان کے ساسیبو  کے دورے پر ہیں۔ ان جہازوں کا دور ہندوستان اور جاپان کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلقات  کو مستحکم کرنے کا ہندوستانی حکومت کے اقدام کا ایک حصہ ہے۔ یہ تاریخی تعلقات دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی، روحانی، معاشی اور سلامتی نوعیت کےہیں۔

ہندوستان کے بحری جہاز جاپان کے اپنے دورے کے دوران  جاپانی بحریہ کے ساتھ مل کر بحری مشقیں کریں گے۔  دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان پہلی بار مذاکرات نومبر 2008 میں ہوئے تھے اور  تب سے لیکر اب تک ان بحری تعلقات نے نئی بلندیوں کو چھو لیا ہے اور دونوں ملکوں کی بحریہ نے باہمی اور کثیر جہتی مشقیں کی ہیں اور بہت سے شعبوں میں تعاون بڑھایا ہے۔ دونوں ملکوں کی بحریہ نے ایک دوسرے کو معلومات فراہم کرنے  تعاون کیا ہے اور آفات کے بندوبست ، موسم اور  سمندر سے متعلق جانکاری ایک دوسرے کو فراہم کی ہے اور ان سبھی شعبوں میں تعاون کیا ہے۔ اس کےعلاوہ دونوں ملکوں کی بحریہ نے ایک دوسرے سے فوری تربیت بھی حاصل کی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان دفاع اور سلامتی سے متعلق بات چیت ایک دفاعی پالیسی مذاکرات اور بحری امور کے مذاکرات کی نوعیت حاصل کرچکے ہیں۔

مستقل باہمی اور کثیر رخی بحری مشقیں مضبوط بحری تعلقات کا سنگ بنیاد رہی ہیں۔  جاپان انڈیا میریٹائم ایکسرسائز  کے سبب ہی جاپان مالابار مشقوں میں حصہ لے رہا ہے۔ یہ 2014 کے بعد سے ہندوستان، امریکہ اور جاپان کے درمیان تین ملکوں کی بحری مشق ہے۔ حال ہی میں جے ایم ایس ڈی ایف جہازوں  ازومو اور سازا نامی نے چنئی کے ساحل پر بحری مشقوں میں حصہ لیا تھا۔ ہندوستانی بحریہ اور جے ایم ایس ڈی ایف  کے درمیان مضبوط باہمی، دفاعی تربیتی تعاون ہے۔ دونوں ملکوں کی بحریہ ایک دوسرے کو اہم جانکاری فراہم کراتے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان جن میں بحریہ  شریک ہوتی ہے،  مختصر مدتی تبادلہ کے پروگرام اور سیمینار کا اہتمام ہوتا ہے۔ دونوں ملکوں کی بحریہ فوجی ٹکنالوجی تربیت انٹلی جنس کی معلومات ایک دوسرے کو فراہم کرنے، انسانی بنیاد پر امداد اور آفات کے دوران راحت جیسے شعبو ں میں تعاون بڑھانے کی منتظر ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More