32.1 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گزشتہ 24 گھنٹوں میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد23600 سے زیادہ ہوئی

Urdu News

نئی دہلی، مرکز اور  ریاستی  / مرکز  کے زیر انتظام خطے  کی حکومتوں کے  جانچ اور  وقت پر تشخیض کے  فعال اقدامات میں  متاثرہ معاملوں کا جلدی پتہ لگانے میں  مدد دی ہے۔ معیاری دیکھ ریکھ کے پروٹوکول پر عمل کے ذریعہ ہلکے اور شدید معاملوں کے  موثر کلینیکل بندوبست  سے  کووڈ مریضوں میں صحت یابی کی شرح میں اضافے کو یقینی بنایا گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی تعداد بڑھ کر  23672  ہوگئی ہے۔ صحت یاب ہونے والے مریضوں اور  سرگرم کووڈ۔ 19 معاملوں کے درمیان کا فرق مزید بڑھ کر 304043 ہوگیا ہے۔ صحت یاب ہونے والوں خی کل تعداد 677422 ہے۔ صحت یابی کی شرح بڑھ کر اب 62.86 فیصد ہوگئی ہے۔

اسپتالوں اور گھروں پر آئسولیشن میں  تمام 372379 سرگرم معاملوں پر طبی توجہ دی جارہی ہے۔

ملک میں جانچ کے بنیادی ڈھانچے میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ آئی سی ایم آر  کے ذریعہ مقررہ جانچ کی اسٹرٹیجی کے تحت تمام رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹیشنرز کو  جانچ کی سفارش کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ذریعہ آر ٹی پی سی آر پر مبنی  ٹسٹ کی سہولت کے ساتھ   ریپڈ اینٹیجن پوائنٹ  آف  کیئر ( پی او سی)  کے نتیجے میں نمونوں کی جانچ کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 35127 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ مجموعی طور پر ہندوستان میں 13791869 نموں کی جانچ کی گئی ہے جس سے فی ملین جانچ (ٹی پی ایم) کی تعداد بڑھ کر 9994.1 ہوگئی ہے۔

ملک میں تشخیص کرنے  والی لیباریٹریز میں مسلسل اضافہ رہا ہے۔ ان کی تعداد بڑھ کر اب 1262 لیبز ہوگئی ہے۔ ان میں  889 لیبز سرکاری شعبے کی ہیں اور 373 پرائیویٹ لیباریٹریز ہیں ان می درج ذیل شامل ہیں:

ریئل ٹائم آر ٹی  پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 648 (سرکاری: 397+پرائیویٹ251)

ٹرو نیٹ پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 510 (سرکاری: 455+پرائیویٹ 55)

سی بی این اے اے ٹی پر مبنی  ٹیسٹنگ لیب: 104 (سرکاری:3537+پرائیویٹ 67)

کووڈ۔ 19 سے متعلق  تکنیکی معاملات  کے بارے میں تمام مستند اور  اپ ڈیٹ شدہ معلومات ، رہنما خطوط  اور مشاورتی نوٹ کے لئے برائے کرم مستقل طور پر دیکھیں :  https://www.mohfw.gov.in/   اور  @MoHFW_INDIA

کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی پوچھ گچھtechnicalquery.covid19@gov.in اور دیگر پوچھ گچھ ncov2019@gov.in اور@CovidIndiaSeva .  پر بھیجیں۔

کووڈ۔ 19 سے متعلق کسی پوچھ گچھ کے معاملے میں  براہ کرم  صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت  کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046  یا 1075 (ٹول فری)  پر  رابطہ کریں۔ کووڈ۔ 19 کے بارے میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے  ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf . پر بھی دستیاب ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More