38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت داخلہ نے ملک بھر میں پولیس اسٹیشنوں میں خواتین ہیلپ ڈیسک کی منظوری دی

Urdu News

نئی  دہلی: داخلی امور کی وزارت نے پولیس اسٹیشنوں میں خواتین ہیلپ ڈیسک کے قیام / مضبوط کرنے کے لئے نربھیا فنڈ سے 100کروڑروپے کی منظوری دی ہے۔یہ اسکیم ریاستوںاو رمرکز کے زیر انتظام خطوں کے ذریعہ نافذکی جائے گی۔

          خواتین ہیلپ ڈیسک پولیس اسٹیشنوں کو زیادہ سےزیادہ خواتین دوست اور قابل رسائی بنانے پر توجہ مرکوز کریں گے کیونکہ وہ  کسی تھانے میں جانے والی کسی بھی عورت کے لئے رابطے کا پہلا اور واحد مقام ہوگا۔ بنیادی طور پر خواتین پولیس افسران کو ان ہیلپ ڈیسک پر تعینات کیا جائے گا۔

          خواتین ہیلپ ڈیسک کے افسران کو خواتین کے تئیں حساس ہونے کی تربیت دی جائے گی۔ان ہیلپ ڈیسک میں قانونی امداد ،مشاورت ، پناہ گاہ ،بازآبادکاری اور تربیت وغیرہ کی سہولت کے لئے وکلا ، ماہرین نفسیات اور غیر سرکار ی تنظیموں جیسے ماہرین  کے پینل کی فہرست  بنائی جائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More