31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گجیندر سنگھ شیخاوت نے مختصرف دستاویزی فلم ’’شیکھر سے پکار‘‘ ریلیز کی

Urdu News

نئی دہلی، جل شکتی کے مرکزی وزیر  جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج یہاں  کتاب کے  مصنف  بلندشہر کے ضلع  مجسٹریٹ  رویندر کمار کی اپنے ماؤنٹ ایورسٹ  کے سفر  پر بنائی ایک  مختصر دستاویزی فلم کا  اجراء کیا ۔ جناب کمار  نے  ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی د و مرتبہ  سر کی ہے ، پہلی مرتبہ  2013 میں اور پھر  23  مئی 2019 کو ۔

کوہ پیما نے اپنی  مہم کا نام ’’سوچھ گنگا ،  سوچھ بھارت ایورسٹ ابھیان – 2019‘‘ رکھا تھا  اور  وہ اپنے ساتھ  گنگا جل لے کر گئے تھے جو انہوں نے  دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی پر  چڑھایا۔

’’شیکھر سے پکار ‘‘  نامی فلم کا مقصد  جل شکتی ابھیان کو فروغ دینا اور  ’’جل سن رکشن ابھیان‘‘ کے ذریعے  پانی  کو بچانے  اور اس کا تحفظ کرنے کے بارے میں بیداری  پیدا کرنا ہے۔

 جناب شیخاوت نے فلم ساز کے ذریعے  پانی کے تحفظ کی کوششوں کی  ستائش کرتے ہوئے کہا کہ  ان کا کام  عام لوگوں کو  مہم جوئی کی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور  پانی کے تحفظ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

 جناب کمار نے وزیر موصوف کو  ماؤنٹ ایورسٹ پر اپنی  تصنیف کردہ  دو کتابیں بھی پیش کیں جو 2015 میں شائع ہوئی تھیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More