23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

یوگا تمام ورزشوں کی بنیاد ہے: نائب صدر جمہوریہ

योग सभी व्‍यायामों की जननी : उप-राष्‍ट्रपति
Urdu News

 نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ  یوگا تمام ورزشوں کی بنیاد ہے۔  وہ آج یہاں تیسری بین الاقوامی یوگا کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔   آیوش کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب شرپ پد یسو نائک اور دیگر معزز اشخاص بھی اس موقع پر موجود تھے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ یوگا کا قدیم علم جدید دنیا کے لئے ہندوستان کا ایک قیمتی تحفہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ علم اور معلومات کی پوری دنیا کی فلاح و بہبود کے لئے آزادانہ ترسیل ہونی چاہیے۔ ‘‘سرو جن سکھینو بھونتو’’ ۔قدیم زمانے سے ہماری پوجا میں شامل رہا ہے۔

جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ یوگا صرف ایک جسمانی ورزش ہی نہیں ہے بلکہ یہ جسم کو فکر کے عمل سے جوڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ بدقسمتی سے کچھ لوگ سوچتے ہیں اس کا کوئی تعلق مذہب سے نہیں ہے۔ یہ تو ایک قدیم سائنسی سسٹم ہے۔ یہ تندرست رہنے کا وہ علم  ہے جس کا  کسی بھی طبی طریقہ علاج کی طرح مطالعہ کیا جانا چاہیے اور اس پر عمل کیا جانا چاہیے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ جدید دور کے صحت کے  مسائل کا مقابلہ کرنے کے لئے جن میں جسمانی اور ذہنی دونوں طرح کے مسائل شامل ہیں۔ یوگا ہماری روز مرہ کی زندگی کا لازمی حصہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یوگا  ہمیں متوازن رکھنے میں مدد کرتا ہے۔  تاکہ ہم ایک پرامن ماحول قائم کرسکیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے بابا رام دیو جیسے افراد کی کوششوں کی تعریف کی جنہوں نے محض یہ وضاحت کرکے کہ یوگا کیا ہے، اسے ہر گھر میں پہنچانے کی کوشش کی۔

نائب صدر جمہوریہ کی تقریر کی کچھ خاص باتیں:

مجھے آیوش کی وزارت کی طرف سے منعقدہ اس دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے۔ مجھے بڑی خوشی ہے کہ 44 سے زیادہ ملکوں کے بڑے تعداد میں نمائندے اس کانفرنس میں شرکت کررہی ہیں۔  کانفرنس کے موضوع  کی بڑی افادیت ہے اور یہ وقت کے تقاضے پر پورا کرتا ہے۔

کانفرنس میں جن موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا وہ ہیں:

‘یوگا اور  ڈپریشن ’، ‘یوگا اور دل کی بیماریاں’۔ ‘یوگا اور کینسر کنٹرول’، ‘ یوگا اور دردکی روک تھام’،‘یوگا خواتین کے لئے ، خواتین کی نسوانی بیماریوں کا یوگا کے ذریعہ علاج’۔ ان موضوعات پر ماہرین اپنے مقالات پیش کریں گے جس کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ ہوگا۔

یوگا کے بارے میں قدیمی علم جدید دنیا کو ہندوستان کا ایک قیمتی تحفہ ہے۔  وزیرعظم جناب نریندر مودی  کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ اقوام متحدہ نے  21 جون کو یوگا کا بین الاقوامی دن مقرر کیا ہے اور اب یہ دن پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ اس قدیم سائنس پر ہندوستان اور بہت سے ملکوں میں کئی برسوں سے عمل کیا جارہا ہے۔

یوگا ہندوستان میں صحت اور جسمانی تعلیم کا ایک لازمی حصہ ہے اور اب اسے امریکہ کے اسکولوں میں بتدریج مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔ اس کے مثبت اثرات کی وجہ سے اب اسے برطانیہ اور آسٹریلیا کے اسکولوں میں بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

میں آپ کے مذاکرات اور مستقبل کے کاموں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More