22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گجرات میں کووڈ-19 کے روزانہ نئے معاملوں میں اضافے کا رجحان جاری

Urdu News

ملک کی متعدد ریاستوں میں کووڈ کے روزانہ نئے معاملوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔چھ ریاستوں –مہاراشٹر،کیرالہ،پنجاب،کرناٹک،تمل ناڈو اور گجرات میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران نئے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

پچھلے 24گھنٹوں میں 15510معاملے درج ہوئے ہیں۔ مہاراشٹر میں کل سب سے زیادہ 8293نئے معاملوں کا پتہ چلا ہے ۔کیرالہ اور پنجاب میں کل تقریباً 3254اور 579نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

87.25فیصد نئے معاملے چھ ریاتوں سے ہیں۔

image001EEXY.jpg

مرکزی حکومت  زیادہ تعداد میں فعال معاملے ظاہرکرنے والی اور زیادہ  تعداد میں کووڈ کے نئے معاملوں میں اضافہ کی معلومات دینے والی ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مسلسل غور و خوض کررہی ہے۔ ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو کووڈ-19کے پھیلاؤ کو روکنے کےلئے مسلسل سخت نگرانی کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔ موثر جائزہ، وسیع ٹریکنگ ،متاثرہ معاملوں میں تیزی سے آئسولیشن کرنے اور ایسے مریضوں کے نزدیکی رابطوں کو جلد از جلد قرنطینہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

آٹھ ریاستوں میں کووڈ کے روزانہ نئے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہونے کا پتہ چلا ہے۔

image002IGBJ.jpg

image0039N6A.jpg

آج ملک میں فعال معاملوں کی کل تعداد 168627 ہے۔ ہندوستان میں موجودہ زیر علاج معاملوں کی تعداد کل متاثرہ معاملوں کی صرف 1.52 فیصد ہے۔ ملک کے کل زیر علاج  معاملوں میں پانچ ریاستوں کی حصہ داری 84فیصد ہے۔

ہندوستان کے کل زیر علاج معاملوں میں اکیلے مہاراشٹر کا تعاون 46.39 فیصد ہے۔ ایسے معاملوں میں کیرالہ کا تعاون 29.49فیصد ہے۔

image004FIJ4.jpg

21ریاستوں/مرکز کے زیر انتطام علاقوں میں 1000سے کم زیر علاج معاملوں کی معلومات ملی ہے۔ اروناچل پردیش میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کسی زیر علاج معاملے کا پتہ نہیں چلا ہے۔

image005D2NH.jpg

15ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 1000 سے زیادہ زیر علاج معاملوں کی معلومات ملی ہے۔

کیرالہ اور مہاراشٹر ایسی دو ریاستیں ہیں جہاں دس ہزار سے زیادہ زیر علاج معاملے درج ہیں،جبکہ باقی 13ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں زیر علاج معاملوں کی تعداد ایک ہزار سے دس ہزار کے درمیان ہے۔

image006L45G.jpg

ابھی تک 292312سیشن کے ذریعہ سے فائدہ دہندگان کو کل 14301266ویکسین کی خوراک دی گئی ہے۔ ان میں 666985 ایچ سی ڈبلیو کو دی گئی پہلی خوراک 2456191 ،ایچ سی ڈبلیو کو دی گئی دوسری خوراک اور 5175090ایف ایل ڈبلیو کو دی گئی پہلی خوراک شامل ہیں۔

کووڈ19ٹیکہ کاری کا اگلا مرحلہ آج شروع ہوا ہے۔ اس مرحلے میں ان لوگوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے جن کی عمر 60سال سے زیادہ ہے اور 45سال یا اس سے زیادہ عمر کے ان لوگوں کو بھی ٹیکے لگیں گے جو مخصوص ہم آہنگی کی حالت  میں مبتلا ہیں۔ رجسٹریشن کے ایک آسان عمل کو قائم کیا گیا ہے جس میں ممکنہ فائدہ دہندگان کے پاس عبوری طورپر خود رجسٹریشن کرانے،آن لائن رجسٹریشن یا سہولت کے ساتھ رجسٹریشن کرانے کا متبادل ہوگا۔

فائدہ دہند گان کو رجسٹریشن اور ٹیکہ کاری کےلئے وقت معین کرنے کے بارے میں کسی بھی معلومات کےلئے اس گائڈلائن کا جائزہ لینے کی صلاح دی جاتی ہے۔

https://www.mohfw.gov.in/pdf/UserManualCitizenRegistration&AppointmentforVaccination.pdf

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور قومی صحت اتھاریٹی کی ویب سائٹ پر ٹیکہ لگانے والے سبھی پرائیویٹ اسپتالوں کی ایک فہرست اپلوڈ کی گئی ہے۔ معلومات کےلئے یہ ویب سائٹ دیکھیں:

https://www.mohfw.gov.in/pdf/CGHSEmphospitals.xlsx

https://www.mohfw.gov.in/pdf/PMJAYPRIVATEHOSPITALSCONSOLIDATED.xlsx

ابھی تک کووڈ کے 1.07کروڑ (10786457) سے زیادہ مریض ٹھیک ہوگئے ہیں۔پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 11288مریض ٹھیک ہوئے ہیں اور انہیں اسپتالوں سے چھٹی دی گئی ہے۔

کیرالہ میں سب سے زیادہ تعداد میں 4333کووڈ کے مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر اور تمل ناڈو میں تقریباً 3753اور 490 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔

image007KX1I.jpg

پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کووڈ کے 106مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ موت کے 8679فیصد نئے معاملے پانچ ریاستوں سے متعلق ہیں۔ مہاراشٹر میں کل سب سے زیادہ 62 موت کے نئے معاملے درج ہوئے جبکہ کل کیرالہ اور پنجاب میں تقریباً 15اور 7مریضوں کی موت ہوئی۔

image008XXK1.jpg

پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 20ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کووڈ19سے کسی بھی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے۔ان ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے نام اس طرح ہیں-تلنگانہ ،اترپردیش،راجستھان،آندھراپردیش،بہار،ہماچل پردیش، پڈوچیری،آسام،منی پور،سکم،میزورم،ناگالینڈ،اروناچل پردیش،تریپورہ،لکشدویپ،میگھالیہ ،لداخ،انڈمان اور نیکوبار جزائر،اتراکھنڈ،دمن اور دیو اور دادر نگر حویلی۔

image009OP9V.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More