41 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کیو آر ایس اے ایم کی کامیاب پرواز جانچ

Successful Flight Test of QRSAM
Urdu News

 نئی دہلی، 03 جولائی2017 ۔دفاعی تحقیق و ترقی کے ادارے(ڈی آر ڈی او)نے کوئک ری ایکشن سرفیس ٹو ائیر میزائیل (کیو آر ایس ای ایم) یعنی سطح سے فضا میں مار کرنے والی فوری رد عمل کا مظاہرہ کرنے والی میزائیل کی آج صبح ساڑھے گیارہ بجے اڑیشہ ساحل سے دور آئی ٹی آر چاندی پور سے  کامیاب پرواز جانچ کی۔میزائیل میں استعمال کی گئی سبھی ٹیکنالوجی اور ذیلی نظام نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مشن سے متعلق سبھی ضرورتوں پر کھرا اترا۔سبھی رڈاروں ، الیکٹرو آپٹیکل سسٹمز ، ٹیلی میٹری سسٹمز اور دیگر اسٹیشنوں نے میزائیل کو ٹریک کیا اور سبھی معیارات کی نگرانی کی۔

ڈی آر ڈی ایل کے ڈائریکٹر جناب ایم ایس آر پرساد، آر سی آئی کے ڈائریکٹر جناب بی ایچ وی ایس  این مورتی اور آئی ٹی آر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر بی کے داس  نے رکشا منتری کے سائنسی مشیر اور ڈی جی (ایم ایس ایس) ڈاکٹر ستیش ریڈی کی موجودگی میں لانچنگ سے متعلق سبھی کارروائیوں کی نگرانی کی۔

کامیاب تجربے پر دفاعی تحقیق و ترقی کے سیکریٹری ڈاکٹر ایس کرسٹوفر نے سبھی سائنسدانوں کو مبارک باد دی۔

وزیر دفاع جناب ارون جیٹلی نے کیو آر ایس اے ایم کی کامیاب آزمائش پر ڈی آر ڈی او کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ دیسی سطح سے فضا میں (ایس اے ایم) مار کرنے والی میزائیل کے فروغ کی سمت میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More