34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیتی آیوگ نے گلوبل اینٹرپرینئر شپ چوٹی کانفرنس 2017 میں بھارت کے چھوٹے صنعت کاروں کو دعوت دی

Urdu News

نئی دہلی۔, ستمبر؛ نیتی آیوگ ،  امریکہ کی حکومت کے ساتھ شراکت داری میں  آٹھویں سالانہ گلوبل انٹرپرینئر شپ چوٹی کانفرنس  کی میزبانی کرے گا، جس کا انعقاد 28 نومبر سے 30 نومبر 2017 تک کیا جارہا ہے۔ یہ تقریب حیدرآباد میں منعقد ہوگی اوربھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی  اس چوٹی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ امریکی وفد کی قیادت محترمہ ایوانکا ٹرمپ کریں گی، جو صدر ٹرمپ کی مشیر ہیں۔

 ایسا پہلی بار ہے کہ گلوبل انٹرپرینئر شپ چوٹی کانفرنس جنوبی ایشیا میں منعقد کی جارہی ہے۔ حیدرآباد میں جی ای ایس   2017 کی میزبانی سے بھارت کے چھوٹے صنعتکاروں کو اپنے نئے نظریات کو سامنے  رکھنے، شراکت داری کرنے، فنڈ حاصل کرنے اور نت نئی مصنوعات اور خدمات تیار کرنے کا موقع ملے گا، جس سے سماج کو ایک بہتر مستقبل میں بدلنے کا موقع فراہم ہوگا۔ اس کانفرنس سے بھارت نہ صرف دنیا کے بہترین طور طریقوں سے واقف ہوگا، بلکہ  چھوٹی صنعتوں کے عالمی ماحولیاتی نظام میں بھارت کے لیے ایک ایسا مقام پیدا ہوگا جس کا کوئی بدل نہیں ہوگا۔ اس سال کی چوٹی کانفرنس کا موضوع ہے ‘‘ خواتین پہلے، خوشحالی سب کے لیے’’۔ اس  کانفرنس میں چھوٹی صنعتوں کا ان کی تمام مضبوطیوں، گوناگونیت اور مکمل شناخت کے ساتھ جشن منایا جائے گا۔

جی ای ایس 2017 کے چار ابتدائی توجہ کے میدان ہیں، حفظان صحت و لائف سائنسز، ڈیجیٹل معیشت اور مالی ٹیکنالوجی، توانائی اور بنیادی ڈھانچہ اور میڈیا و تفریح۔ ان شعبوں کے چھوٹے صنعت کار، سرمایہ کار اور ماحولیاتی نظام کے مددگار، ڈھائی دن کے لیے یکجا ہوں گے اور متحرک پینل مذاکرات، گہرے اثر والی نیٹ ورکنگ، منٹرنگ اور مناسبت کے ساتھ سرمایہ کاری میں حصہ لیں گے۔

اس چوٹی کانفرنس میں چار کلیدی شعبوں پر بات چیت کی جائے گی۔ چھوٹی صنعتوں کے اہم پہلوؤں پر توجہ دی جائے گی اور گفتگو میں حصہ لینے والے ماہرین اور حاظرین کے  درمیان سوال جواب کے اجلاس بھی منعقد کیے جائیں گے۔ گلوبل انٹرپرینئر شپ چوٹی کانفرنس 2017 میں شرکت کے لیے پورے ملک کے چھوٹے صنعت  کاروں  سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ دلچسپی لینے والے امیدواروں سے درخواست ہے کہ وہ  فعالیت اور موقعوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے سات اکتوبر 2017 تک اپنی درخواستیں داخل کردیں۔ یہ درخواستیں درج ذیل ویپ سائٹ پر دی جاسکتی ہیں:  http://www.ges2017.gov.in/entrepreneurs.php

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More