38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کیمیکلز بنانے کے لئے زرعی میٹریل کا استعمال ملک میں بڑے پیمانے پر حالات بدل سکتا ہے:جنا ب نتن گڈکری

Urdu News

نئی دہلی، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں ، جہاز رانی ، آبی وسائل، دریاؤں کی ترقی اور گنگا کے احیا کے  مرکزی وزیر  جناب نتن گڈکری نے آ ج کہا ہے کہ اب  ملک کے لئے   یہ وقت آگیا ہے کہ وہ   ایتھونول  ، میتھونول اور بائیو ڈیژل جیسے ایندھن کے متبادل ذرائع کو استعمال کریں۔  وہ آج  ممبئی میں  ‘انڈیا چیم 2018 – دی ٹینتھ بائی نیئنل  انٹرنیشنل  ایگزیبیشن  اینڈ کانفرنس- کیمیکلز اینڈ  پیٹروکیمیکلز  -ایڈوانٹج انڈیا ’ کے افتتاح کے موقع پر تقریر  کررہے تھے    ۔ متبادل ایندھنوں کی    اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ  ایتھونول  ہمارے مستقبل کی ضرورت ہے اور حکومت نے اس کی  پیداوار میں اضافہ کا فیصلہ کیا  ہے۔   کابینہ نے   ایتھونول کی فیکٹریوں میں سرمایہ لگانے کی منظوری دے دی ہے۔  وزیر موصوف نے کہا  کہ ملک کو   درآمدات  کم کرنے   اور برآمدات  کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ  متبادل ذرائع کی  درآمد کے لئے    نئے اقدامات کرنے   اور ان کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے۔

  انڈیا چیم2018 ہندستان میں   کیمیکلز اور پیٹرو کیمکلز صنعت کی سب سے بڑی کانفرنس ہے جس کا اہتمام  کیمیاوی اشیا اور کیمیاوی کھادوں کے وزارت کے    کیمیاوی اشیا  اور پیٹر و کیمیکلز کے محکمے نے ایف آئی سی سی آئی کے ساتھ ملکر کیا ہے۔  انڈیا چیم 2018  چار سے چھ اکتوبر 2018 تک ممبئی میں منعقد ہوگی۔

 جناب گڈکری نے  ا س موقع پر اپنی تقریر میں کہا تھا کہ ہندستان ، تیزی سے ترقی کرتی ہوئی  ایک بڑی معیشت ہے اور جو لوگ ہندستان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں ، انہیں بڑا فائدہ ہوگا۔  انہوں نے کہا کہ ہندستان ٹیکنالوجی، صنعت کاری ،  جدت طرازی  اور تحقیق اور ترقی کے شعبو ں میں بہت اچھی پیش رفت کررہا ہے ، اور  بہت سی نئی نئی تحقیقات ہورہی ہیں جن کے ذریعہ ہندستان   دنیا میں معجزے دکھا سکتا ہے۔ خاص طور پر   پیٹرو کیمیکلز کے شعبے میں    ہندستان کے پاس زبردست  امکانات ہیں لیکن ہمیں      کام  کم قیمت پر کرنا ہے  اور اس کا م کو کثافت سے آزاد بھی ہونا چاہئے۔  وزیر موصوف نے   حیاتیات اور ماحولیات کے بارے میں با ت کی اور اس بات کو اجاگر کیا  کہ   ایتھنول سے   بائیو پلاسٹک تیار کیا جاسکتا ہے۔  انہوں نے کہا کہ    نامیاتی پلاسٹک سے   پیٹرو کیمیکلز صنعت کو  ایک نیا ویژن دیا جاسکتا ہے۔

توانائی اور بجلی کے شعبے کی ضرورتوں کے لئے    زراعت کو   متنوع بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے   جناب  گڈکری نے کہا کہ نئی فصلوں کی  نشاندہی کی جانی چاہئے۔ جناب گڈکری نے صنعت پر زور دیا کہ وہ   زرعی سامان کو   کیمیکلز   بنانے میں  استعمال کرنے کے    امکانات تلاش کرے  جس سے   ملک کے حالات  میں بڑی تبدیلی آسکتی ہے۔

کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کے محکمے کے سکریٹری جناب آر   راگھویندر راؤ  نے کہا  کہ کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز  کی پیداوار  ،  اسٹارٹ اپ کلچر  ، کاروبار کرنے میں آسانی اور جدت طرازی   وہ جزیات ہیں جن کی وجہ سے ہندستان   سرمایہ کاری  کا عالمی مرکز بن گیا ہے۔ کیمیکلز اور  پیٹرو کیمیکلز کی صنعت 6.2 فی صد کی شرح سے   ترقی کررہی ہے۔

سکریٹری موصوف نے کہا‘ حکومت ہند کی طرف سے کی گئیں  مثبت  اصلاحات کی بدولت کیمیکلز صنعت تیزی سے ترقی کررہی ہے۔ 2014 اور 2018 کے درمیان     کیمیکلز کی  درآمد میں    حجم کے اعتبار سے  5.8 فی صد کا اضافہ ہوا  اور یہ   2025 تک 304 بلین  امریکی ڈالر  تک  پہنچ جائے گی۔ حکومت ہند کو اس  مثبت رول کا  پورا احساس ہے  جو کیمیکلز صنعت معاشرے کی فلاح و بہبود میں ادا کررہی ہے۔  اس صنعت میں حالیہ برسوں میں کافی ترقی کی ہے۔    انہوں نے کہا کہ    چھوٹی  ، درمیانہ درجے کی    ، صنعتوں (ایس ایم ای) کا سیکٹر روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں ایک بڑا رول ادا کررہا ہے’۔

 انڈیا   چیم قسم کی کانفرنس سے منعقد کرنے کا     سب سے اہم مقصد یہ ہے کہ     ملک کی  کیمیکلز صنعت میں سرمایہ کاری کے   امکانات کو اجاگر کیا جائے   اور حکومت ہند کی میک ان انڈیا اسکیم کو بڑھاوا دیا جائے ۔ اس کانفرنس میں پوری دنیا کے اور خاص طور پر ہندستان ، چین  ، جاپان  ، برطانیہ  ، اسپین   ، امریکہ  ، جرمنی  ، اٹلی  ، برازیل ، ترکی اور  جنوب مشرقی ایشیا کے   ممالک    کی  300 سے زیادہ کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل کمپنیا  ں ہیں، نمائش میں حصہ لینے والوں، نمائندوں اور  ویزیٹرس کی حیثیت سے شرکت کررہی ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More