33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت داخلہ نے کووڈ۔ انیس کے پیش نظر عائد کردہ ویزا اور سفری پابندیوں میں نرمی کی، بیرون ملک میں پھنسے کچھ زمروں کے او سی آئی کارڈ ہولڈروں کو بھارت واپس آنے کی اجازت دی

Urdu News

وزارت داخلہ نے کووڈ۔ انیس کے پیش نظر عائد کردہ ویزا اور سفری پابندیوں

میں نرمی کرتے ہوئے بیرون ملک میں پھنسے کچھ زمروں کے او سی آئی ( بھارت کے سمندر پار شہری) کارڈ ہولڈروں کو بھارت واپس آنے کی اجازت دی ہے۔

بیرون ملک میں پھنسے درج ذیل زمروں کے او سی آئی کارڈ ہولڈروں کو بھارت آنے کی اجازت دی گئی ہے:

*ایسے چھوٹے بچے جن کی پیدائش بیرون ملک میں ہندوستانی شہریوں کے یہاں ہوئی ہے اور جو او سی آئی کارڈ ہولڈر ہیں۔

*ایسے او سی آئی کارڈ ہولڈر جو کنبے میں موت جیسی ہنگامی حالات کے سبب بھارت آنا چاہتے ہیں۔

*ایسے جوڑے جن میں سے ایک یعنی شوہر یا بیوی او سی آئی کارڈ ہولڈر ہے اور دوسرا بھارتی شہری ہے اور ان کی بھارت میں ایک مستقل رہائش ہے۔

*یونیورسٹیوں کے ایسے طلبہ جو او سی آئی کارڈ ہولڈر ہیں( قانونی طور سے نابالغ نہیں ہیں)، لیکن جن کے ماں۔ باپ بھارت میں رہنے والے بھارتی شہری ہیں۔

اس سے قبل 07.05.2020 کو وزارت داخلہ کی طرف سے عائد کردہ سفری پابندیاں ، کسی بھی طیارے ، جہاز ، ٹرین یا کسی دوسری گاڑی پر لاگو نہیں ہوں گی جو بیرون ملک پھنسے ہوئے او سی آئی کارڈ ہولڈرز کے مذکورہ بالا زمرے کو واپس لانے کے لئے تعینات ہیں۔ 07.05.2020 کو وزارت داخلہ کے متعین کردہ دیگر تمام شرائط و ضوابط نافذ العمل رہیں گے۔

Click here to see the Official Document

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More