41 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کیرالہ ، مہاراشٹر، پنجاب، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں کورونا کے یومیہ نئے کیسوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے

Urdu News

نئی دہلی: بھارت کے کل مثبت کیسوں میں موجودہ سرگرم  کیس 1.30 فیصد پر مشتمل ہے۔ آج بھارت کے کل سرگرم کیسوں کی تعداد 143127 ہے۔ بعض ریاستوں میں یومیہ نئے کیسوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ کیرالہ، مہاراشٹر، پنجاب، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں  یومیہ کیسوں میں اضافے کا رجحان ہے۔

کیرالہ سے بدستور سب سے زیادہ یومیہ نئے کیسوں کی اطلاع ملی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010PAG.jpg

چھتیس گڑھ میں بھی پچھلے 7 دنوں سے یومیہ سرگرم نئے کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 259 یومیہ نئے کیسوں کی اطلاع ملی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CRJ7.jpg

پچھلے ہفتے مہاراشٹر میں یومیہ نئے کیسوں کی تعداد میں اضافے کا رجحان رہا۔ آج ملک میں  یومیہ نئے کیسوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 6112 یومیہ نئے کیسوں کی رپورٹ ملی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003NLTD.jpg

مہاراشٹر کی طرح ، پنجاب میں بھی پچھلے 7 دنوں کے دوران یومیہ نئے کیسوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور وہاں پچھلے 24 گھنٹوں میں 383 یومیہ نئے کیس سامنے آئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004Y2NR.jpg

مدھیہ پردیش میں بھی 13 فروری 2021 سے یومیہ نئے کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 297 یومیہ نئے کیس درج کئے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005I9TM.jpg

وائرس کی چین کو توڑنے اور بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کووڈ -19 کی روک تھام کے طریقوں کی پابندی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

البتہ صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کی بہتر سہولتوں اور پتہ لگا کر علاج کرنے کے طریقے کی بدولت 21 کروڑ سے زیادہ (210261480) ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ ملک میں مثبت کیسوں کی مجموعی شرح میں پچھلے 13 دنوں کے دوران مسلسل کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس وقت یہ شرح 5.22 فیصد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006FXIN.jpg

آج صبح آٹھ بجے تک کی عبوری رپورٹ کے مطابق 222313 نشستوں میں کل ملا کر 10715204 ٹیکے لگائے گئے۔ ان میں 6328479 صحت کارکنان (پہلی خوراک)، 847161 صحت کارکنان (دوسری خوراک) اور 3539564 صف اول کے کارکن (پہلی خوراک) شامل ہیں۔

کووڈ-19 کے ٹیکے کی دوسری خوراک 13 فروری 2021 کو اُن فیضیافتگان کے لیے شروع کی گئی تھی جنھوں نے پہلی خوراک  کے بعد 28 دن مکمل کرلیے ہیں۔ صف اول کے کارکنوں کے لیے ٹیکہ لگانے کا سلسلہ 2 فروری 2021 کو شروع ہوا تھا۔

نمبر شمار

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ

جن فیضیافتگان کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں

پہلی خوراک

دوسری خوراک

کل خوراکیں

1

انڈومان اینڈ نکوبار جزائر

4,453

895

5,348

2

آندھراپردیش

3,98,108

71,707

4,69,815

3

اروناچل پردیش

19,608

3,951

23,559

4

آسام

1,47,368

10,164

1,57,532

5

بہار

5,15,363

35,070

5,50,433

6

چنڈی گڑھ

12,100

547

12,647

7

چھتیس گڑھ

3,30,446

16,104

3,46,550

8

دادر اینڈ نگر حویلی

4,801

169

4,970

9

دمن اینڈ دیو

1,672

153

1,825

10

دہلی

2,72,322

12,978

2,85,300

11

گوا

14,386

634

15,020

12

گجرات

8,19,060

37,597

8,56,657

13

ہریانہ

2,05,616

21,093

2,26,709

14

ہماچل پردیش

92,702

71,322

1,64,024

15

جموں اینڈ کشمیر

1,89,840

5,282

1,95,122

16

جھارکھنڈ

2,46,213

10,522

2,56,735

17

کرناٹک

5,29,968

99,452

6,29,420

18

کیرالہ

3,92,993

32,060

4,25,053

19

لداخ

5,005

358

5,363

20

لکشدیپ

1,809

115

1,924

21

مدھیہ پردیش

6,26,391

0

6,26,391

22

مہاراشٹر

8,31,921

28,465

8,60,386

23

منی پور

38,585

1,434

40,019

24

میگھالیہ

22,285

616

22,901

25

میزورم

14,428

2,206

16,634

26

ناگالینڈ

20,603

3,419

24,022

27

اڈیشہ

4,33,584

68,129

5,01,713

28

پڈوچیری

8,481

645

9,126

29

پنجاب

1,20,015

9,455

1,29,470

30

راجستھان

7,80,665

19,054

7,99,719

31

سکم

11,102

698

11,800

32

تمل ناڈو

3,24,537

25,746

3,50,283

33

تلنگانہ

2,80,277

86,051

3,66,328

34

تریپورہ

81,042

11,134

92,176

35

اترپردیش

10,66,290

85,752

11,52,042

36

اتراکھنڈ

1,29,221

6,231

1,35,452

37

مغربی بنگال

6,09,987

40,989

6,50,976

38

متفرق

2,64,796

26,964

2,91,760

میزان

98,68,043

8,47,161

1,07,15,204

ٹیکہ کاری کی مہم کے  35ویں دن (20 فروری 2021 کو) کل ملا کر 527197 ٹیکے لگائے گئے۔ ان میں سے 290935 فیضیافتگان کو  10851 نشستوں میں پہلی خوراک (صحت کارکنوں اور صف اول کے کارکنوں) اور 2363262 صف اول کے کارکنوں کو دوسری خوراک دی گئی۔

نو ریاستوں میں سے ہر ایک نے 5 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے ہیں۔ اترپردیش میں (1152042)، مہاراشٹر میں أ860386)، گجرات میں (856657)، راجستھان میں (799719)، مغربی بنگال میں (650976) ، کرناٹک میں (629420)، مدھیہ پردیش میں (626391)، بہار میں (550433) اور اڈیشہ میں (501713) ٹیکے لگائے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007EUVH.jpg

اب تک کلا ملا کر 1.06 کروڑ (10667741) لوگ صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 10307 مریض شفایاب ہوئے ہیں اور انھیں چھٹی دے دی گئی ہے۔ بھارت کی صحتیابی کی 97.27 فیصد کی شرح دنیا میں سب سے بڑی شرحوں میں سے ایک ہے۔

جن نئے کیسوں کا پتہ لگا ہے ان میں 80.51 فیصد  کا تعلق 6 ریاستوں سے ہے۔

کیرالہ سے یومیہ سب سے زیادہ صحتیابی  کے اعداد وشمار سامنے آئے ہیں جو 4854 ہیں۔ مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 2159 لوگ شفایاب ہوئے ہیں جس کے بعد تمل ناڈو کا نمبر ہے جہاں شفایاب ہونے وا لوں کی تعداد 467 ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008PUTG.jpg

نئے کیسوں میں سے 86.69 فیصد کا تعلق 6 ریاستوں سے ہے۔

مہاراشٹر سے  سب سے زیادہ یومیہ نئے کیسوں کی اطلاع ملی ہے جن کی تعداد 6112 ہے۔ اس کے بعد کیرالہ کا نمبر ہے جہاں 4505 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور تمل ناڈو سے 448 نئے کیسوں کی اطلاع ملی ہے۔ صرف دو ریاستیں مہاراشٹر اور کیرالہ  کا حصہ سرگرم کیسوں میں 75.87 فیصد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009RN3W.jpg

اٹھارہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا-19 سے کسی کی موت ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے، یہ ریاستیں تلنگانہ، ہریانہ، جموں وکشمیر (مرکز کے زیر انتظام علاقہ)، جھارکھنڈ، ہماچل پردیش، تریپورہ، آسام، چنڈی گڑھ، لکشدیپ، منی پور، میگھالیہ، لداخ (مرکز کے زیر انتظام علاقہ)، میزورم، سکم، ناگالینڈ، اروناچل پردیش، انڈومان نکوبار جزائر، دمن اور دیو اور دادر اینڈ نگر حویلی۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 101 ا موات کی اطلاع ملی ہے۔

نئی اموات کا 78.22 فیصد پانچ ریاستوں میں مرتکز ہے۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ (44) اموات ہوئی ہیں۔ کیرالہ میں 15 اموات ہوئی ہیں جبکہ پنجاب سے 8 اموات کی اطلاع ملی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010SPNJ.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More