26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رواں ربیع مارکیٹنگ سیزن کی حصولیابی کی کارروائی سے تقریباََ 28.80 لاکھ گیہوں کسانوں کو فائدہ ہوا ہے

Urdu News

نئی دہلی،  رواں  ربیع مارکیٹنگ سیزن  ( آر ایم ایس  ) 22-2021  میں  حکومت ہند  حکومت کے ذریعہ موجودہ  امدادی قیمت کی اسکیم  کے مطابق ایم ایس پی پرکسانوں سے  ربیع کی فصل کی حصولیابی کا کام جاری ہے۔رواں  آر ایم  ایس حصولیابی کارروائیوں سے  تقریباََ  28.80 لاکھ گیہوں کسانوں کو  فائدہ  پہنچ چکاہے۔

رواں  آر ایم ایس  22-2021  کے دوران  تقریباََ 17495 کروڑروپے  پہلے ہی پنجاب کے کسانوں کے کھاتوںمیں منتقل کئے جاچکے ہیں۔پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ پنجاب کےکسانوں کو اپنی گیہوں کی فصل کی فروخت پرادائیگی براہ راست  اپنے بینک کھاتوں میں  موصول ہوئی ہے۔

پنجاب ، ہریانہ ،اترپردیش  ، چنڈی گڑھ ، مدھیہ پردیش ،راجستھان کی ریاستوں  / مرکز کے زیر انتظام خطوں اوردیگرریاستوں میں  گیہوں کی حصولیابی کا کام  تیزرفتار سے جاری ہے۔ 2  مئی  2021 تک 292.52  ایل ایم ٹی سے زیادہ خریداری کی جاچکی ہے۔ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران  171.53  ایل ایم ٹی  کی خریداری کے مقابلے میں  اس سال کی خریداری تقریباََ  70فیصد زیادہ ہے۔

2مئی 2021 تک کی مجموعی  292.52 ایل ایم ٹی گیہوں کی خریداری میں پنجاب سے  114.76 ایل ایم ٹی (39.23فیصد ) ، ہریانہ سے 80.55 ایل ایم ٹی  (27.53فیصد ) اور مدھیہ پردیش سے  73.76 ایل ایم ٹی  (25.21فیصد) گیہوں کی حصولیابی کی گئی ہے۔

پنجاب میں  تقریباََ  17495 کروڑروپے اورہریانہ میں   تقریباََ  9268.24 کروڑروپے  30 اپریل  2021تک کی  حصولیابی پر براہ راست کسانوں کے کھاتے میں منتقل کئے گئے ہیں۔

اس سال سرکاری حصولیابی کی تاریخ میں  ایک نئے باب کا اضافہ اس وقت  ہوا جب ہریانہ اور پنجاب  میں بھی  ایم ایس  پی کی ادائیگی کی  بالواسطہ ادائیگی سے  حکومت ہند کی ہدایات کے مطابق  حصولیابی کرنے والی تمام ایجنسیوں  نے  خریداری کی رقم کو سیدھے  کسانوں کے بینک کھاتوں میں  آن لائن منتقل کیا۔پنجاب اور ہریانہ کےکسانوں  کو اس کارروائی سے بہت خوشی ملی ہے کیونکہ پہلی بار انہیں   بغیر کسی تاخیر کے اپنی  محنت سے تیار کی گئی فصل کی فروخت پر فائدہ  براہ راست اپنے کھاتوں  میں  ملا ہے اور وہ  ’’ ایک ملک، ایک ایم ایس پی ، ایک ڈی بی ٹی ‘‘ کے تحت آئے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More