34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کھیل کود کے امور کے مرکزی وزیر نے تیر انداز گوہیلہ گورو کو علاج کے لئے پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد کی منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی، نوجوانو ں   کے امور اور کھیل کود کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) کرنل راجیہ وردھن   راٹھور نے    قومی سطح کی ماہر تیر انداز محترمہ گوہیلہ گورو کو  علاج کے لئے  پانچ  لاکھ روپے کی مالی امداد کی منظوری  دے دی ہے ۔یہ مالی امداد  پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل ویلفئیر فنڈ فار   اسپورٹ پرسن   (پی ڈی یو  این ڈبلیو ایس ایف ) سے دی گئی ہے ۔  یہ  رقم     محترمہ گوہیلہ گور و کو جنوری  2018  میں  دی جانے والی  3.37  لاکھ روپے کی مالی امداد سے علاوہ ہے ۔

واضح ہوکہ  محترمہ گوہیلہ گورو   متعدد سنگین امراض میں مبتلا ہیں ۔ وہ  کوکراجھار کے موضع   امگوری کے ایک انتہائی غریب کنبے سے تعلق رکھتی ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More