23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے تغزیہ کی کمی کو کم کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی دہلی۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان میں تغزیہ کی کمی کو روکنے یا اسے کم کرنے سے متعلق کی گئی کوششوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ میں وزیراعظم کے دفتر، نیتی آیوگ کے حکام اور دیگر وزرا نے شرکت کی۔

تغزیہ کی کمی کی موجودہ صورتحال، نشو و نما میں حائل رکاوٹ اور اس سے متعلق مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ دیگر ترقی پذیر ممالک میں تغزیہ کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کا بھی مذکورہ میٹنگ میں جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے نشو نما ، تغزیہ میں کمی ، پیدائش کے وقت وزن میں کمی اور خون میں کمی کے مسائل کو دور کرنےکے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس کے نتائج 2022 جو کہ 75 ویں یوم آزادی ہے، تک ظاہر ہونے چاہئیں۔

اس ضمن میں تغزیہ سے متعلق پیش رفت کی صحیح وقت پر نگرانی کے بارے میں، بالخصوص سب سے خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اضلاع کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اعلیٰ حکام نے بار بار زور دے کر کہا کہ مرکزی حکومت سوچھ بھارت ابھیان، مشن اندردھنوش، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اور پردھان منتری مترو وندنا یوجنا کے تغزیہ پر مثبت اثرات ہوئے ہیں، اس سلسلے میں وزیراعظم نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے اسکیموں کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنے کی درخواست کی جن کا بالواسطہ یا بلاواسطہ تغزیہ کے نتائج پر اثر پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تغزیہ کی اہمیت کے سلسلے میں بیداری پیدا کرنا ضروری ہے تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ انہوں نے اس بیداری کو پیدا کرنے کے لیے غیررسمی ذرائع کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More