37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کویت میں رہنے والے ہندوستانی نژاد طالب علم رِدھی راج کا اپنے انعام کی رقم کا ہندوستانی فوج کے ویلفیئر فنڈ میں عطیہ

کویت میں رہنے والے ہندوستانی نژاد طالب علم رِدھی راج کا اپنے انعام کی رقم کا ہندوستانی فوج کے ویلفیئر فنڈ میں عطیہ
Urdu News

نئی دلّی ، کویت میں رہنے والے ہندوستانی نژاد طالب علم ما رِدھی راج کمار نے آج 18000 روپئے کا ایک چیک وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو پیش کیا ، جو اُن کی طرف سے فوج کے ویلفیئر فنڈ کے لئے ایک عطیہ ہے ۔ انہیں اِس رقم کے برابر یعنی 80 کویتی دینار اے سی ای آر سے انعام کی رقم کے طور پر ملے تھے ۔ ما رِدھی راج کمار نے آج یہاں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے اپنی والدہ کے ہمراہ ملاقات کی ۔

کویت میں واقع انڈین ایجو کیشنل اسکول کے طالب علم ما رِدھی راج نے آسٹریلیا کی تعلیمی ریسرچ کی کونسل ( اے سی ای آر ) کی طرف سے منعقد کئے گئے تعلیمی مہارت سے متعلق ٹسٹ میں یہ انعام حاصل کیا ۔ ما رِدھی راج نے مشرقی وسطیٰ کے علاقے سے ریاضی اور سائنس دونوں میں بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرکے 80 کویتی دینار جیتے ۔

جناب نریندر مودی نے ما رِدھی راج کو اُن کی فیاضی اور تعلیم کے میدان میں مہارت کے لئے مبارکباد پیش کی ۔ وزیر اعظم کو یہ بھی معلوم ہوا کہ اِس طالب علم نے اور بھی بہت سے انعامات جیتے ہیں ۔

طالب علم کی ماں محترمہ کروپا بھٹ نے وزیر اعظم کو بتایا کہ وہ ایک پروجیکٹ پر کام کر رہی ہیں ، جس کا موضوع ہے ، ’ ہر بچہ ایک جینیس ہے ‘ ۔ وہ بچوں میں لیاقت کی نشاندہی کے لئے ٹیچروں کے لئے مفت سیمینار بھی منعقد کرتی رہتی ہیں ۔ وزیر اعظم نے اختراعی نوعیت کے تعلیمی پروجیکٹوں کو پھیلانے میں دلچسپی دکھانے پر اُن کو بھی مبارکباد دی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More