42 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انڈین فاریسٹ آفیسرس ماحولیات کے تحفظ کے ایک اہم علاقے میں ملک کے فوجی ہیں: صدر جمہوریت

भारतीय वन सेवा अधिकारी पर्यावरण और पारिस्थितिकी संरक्षण के क्षेत्र के लिए देश के सिपाही : राष्‍ट्रपति
Urdu News

نئی دہلی، دہرہ دون میں واقع اندرا گاندھی نیشنل فاریسٹ اکیڈمی کے 2016 بیچ کے انڈین فاریسٹ سروس کے 89 پروبیشنرس کے ایک گروپ نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔

فاریسٹ سروس کے افسروں سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ انہوں نے ایک بہت ہی قابل احترام پیشہ چنا ہے۔ جنگلات ہمیشہ ہی ہندوستانی ثقافت اور اخلاقیات کے لئے خصوصی اہمیت کے حامل رہے ہیں۔ ہماری تہذیب نے جنگلوں سے بھی اپنی دانشورانہ اور روحانی طاقت حاصل کی ہے۔ اس لئے یہ جنگلات نہ صرف ایک ذریعہ ہیں بلکہ وہ ہمارے ملک کی ثقافت، روحانی اور دانشورانہ وراثت کو بھی احاطہ کرتے ہیں۔ اس وراثت کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ داری اب فاریسٹ سروس کے افسروں پر ہے۔ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ماحولیاتی سکیورٹی کو یقینی بنائیں اور ملک کی ٹھوس ترقی کی ضرورتوں کو موافق بنائیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ گذشتہ کچھ دہائیوں میں دنیا میں ماحولیاتی تنزلی جنگلوں کے کٹاؤ اور سب سے بڑھ کر عالمی تمازت کے سبب ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے انسان کے وجود کے لئے خطرہ پیدا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک ایسے ملک کے طور پر ابھرا ہے جو آب و ہوا میں تبدیلی کے پیچیدہ معاملات سے نمٹنے میں عالمی سطح پر نمایاں رول ادا کررہا ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ فاریسٹ سروس افسروں کو قدرتی جنگلوں کو ہرا بھرا رکھنے اور انہیں زیادہ سے زیادہ مالا مال کرنے کے لئیے طور طریقے تلاش کرنا چاہئیں۔ غیر جنگلاتی علاقوں کو درخت احاطے کے تحت لانے کےلئے سہولت پیدا کرنا چاہئے اور انہیں پبلک سروس میں شامل ہوکر ماحولیاتی تحفظ کے اہم شعبے میں ملک کی خدمات کرنا چاہیے۔

صدر جمہوریہ نے ان سے اپیل کی کہ وہ ایمانداری اور ڈر و خوف کے بغیر اس طرح اپنے فرائض انجام دیں کہ ان کی کارروائیوں اور عمل سے ملک اور عام شہریوں کو فائدہ پہنچے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان دنیا میں تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت ہے اور ہمیں خود اپنے نشانے طے کرنے کے درمیان ایک توازن قائم کرنا ہے۔ ان کا کام مسائل پیدا کرنا نہین بلکہ مسائل حل کرنا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More