34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کووڈ-19 سے متعلق اَپڈیٹس

Urdu News

نئی دہلی، حکومت ہند، ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اشتراک سے، ایک درجہ بند، پہلے سے طے شدہ اور سرگرم نقطہ نظر کو بروئے کار لاتے ہوئے کووڈ-19 کے انسداد، اس کی روک تھام اور اس کے بندوبست کی سمت میں متعدد طرح کے اقدامات کررہی ہے۔ ان اقدامات کا اعلیٰ ترین سطح پر مستقل طریقے سے جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی نگرانی کی جاتی ہے۔

صحت و کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج گجرات کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت جناب نتن بھائی پٹیل اور مہاراشٹر کے وزیر صحت جناب راجیش ٹوپے کے ساتھ دونوں ریاستوں میں کووڈ-19 کے بندوبست اور اس کی روک تھام کی صورت حال، کارروائی اور تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں صحت و کنبہ بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے اور مرکز و ریاستوں کے سینئر افسر بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا کہ غیرکووڈ ضروری خدمات نظرانداز نہ ہوں۔ اس کے علاوہ ریاستوں کو یہ بھی یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ گہرے شدید تنفسی انفیکشن (ایس اے آر آئی) ؍ انفلوئینزا لائک اِلنیس (آئی ایل آئی) یعنی انفلوئینزا جیسی بیماری کے معاملات کی اسکریننگ اور جانچ کی جائے، جس سے ابھرتے ہوئے کسی بھی ہاٹ اسپاٹ کی نشان دہی کرنے اور بروقت اس کے بندوبست کے لئے مناسب حکمت عملی وضع کرنے میں مدد مل سکے۔ انھوں اس بات پر زور دیا کہ کووڈ-19 کے متعلق اطلاعات کو کلنک کے طور پر دیکھنے  کے نقطہ نظر کو دور کرنے کے لئے ایگریسیو بہیویئر چینج کمیونکیشن ایکسرسائز کو اپنائے جانے کی ضرورت ہے، جس سے بروقت اطلاعات، کلینکل مینجمنٹ اور شرح اموات میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

اب تک کل 14183 افراد کووڈ – 19 کے مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 1457 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس سے صحت یابی کی ہماری کل شرح 28.72 فیصد ہوگئی ہے۔ فی الحال مصدقہ معاملات کی کل تعداد 49391 ہے۔ کل سے ہندوستان میں کووڈ-19 سے مصدقہ معاملات کی تعداد میں 2958 کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی امور، رہنما ہدایات اور مشوروں کے بارے میں سبھی مصدقہ اور تازہ ترین جانکاری کے لئے مستقل طور پر دیکھیں: https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA۔

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوالات کو technicalquery.covid19@gov.in پر اور دیگر سوالات کو   ncov2019@gov.in پر ای میل اور @CovidIndiaSeva پر ٹویٹ کیا جاسکتا ہے۔

کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی معلومات کے لئے برائے کرام صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کی ہیلپ لائن نمبر: +91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) پر کال کریں۔ کووڈ-19 سے متعلق ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf  پر دستیاب ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More