41 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فیچر فون یا لینڈ لائن کے حامل افراد کی ضرورت کی تکمیل کے لئے آروگیہ سیتو آئی وی آر ایس خدمات

Urdu News

نئی دہلی: کووڈ-19 کے خلاف نبردآزمائی میں ایک قدم کے طورپر حکومت ہند نے متعدد تدارکی اقدامات کئے ہیں، جن کا ملک بھر میں ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے تعاون  سے نفاذ کیا جارہا ہے۔ ایک ممتاز اور معروف تدارکی قدم کے طورپر مرکزی حکومت نے اس سے قبل آروگیہ سیتو نام کا ایک ایپلی کیشن لانچ کیا تھا۔

آروگیہ سیتو موبائل ایپ کو الیکٹرونک اور آئی ٹی کی وزارت نے وضع کیا ہے۔ یہ عوام الناس کو کورونا وائرس کے چھوت کا شکار ہونے سے بچنے کے لائق بناتا ہے۔ یہ ایپ دوسروں کے رابطے میں آنے کا اعدادو شمارتیار  کرتا ہے۔ اس کے لئے ایپ کے تحت بلو ٹوتھ ٹیکنالوجی، الگورتھمس اور مصنوعی منطقی استدلال کا استعمال کیا گیا ہے۔تمام شہریوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ موبائل ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔ اسے اس مقصد سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یوزر مطلع رہیں ، یعنی انہیں پیشگی طورپر یہ معلوم ہوجائے کہ جس راستے پر وہ جارہے ہیں کیا اس راستے پر ان سے پہلے کوئی ایسا شخص گزرا ہے، جو کورونا کے چھوت سے مثبت طورپر متاثر ہے۔

آروگیہ سیتو کے تحت جب یوزر اسے انسٹال کرلیتا ہے ، تو اس صورت میں اس سے متعدد سوال پوچھے جاتے ہیں، اگر چند سوالات کے جواب اس انداز میں ملتا ہے، جن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان میں کووڈ-19 کی علامات پائی جاتی ہیں، تو یہ اطلاع فوراً گورنمنٹ سرور کو پہنچ جاتی ہے۔ اعدادوشمار حکومت کو بروقت طور پراور ضروری ہونے پر آئیسولیشن کا عمل شروع کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ کسی پازیٹیو ٹیسٹ والے فرد کے قریب آنے پر بھی یہ خبردار کردیتا ہے۔ یہ ایپ اینڈرائیڈ فون کے لئے گوگل پلے اور آئی فونز کے لئے آئی او ایس ایپ اسٹور پر دستیاب ہے۔ یہ 11 زبانوں میں دستیاب ہے۔10 بھارتی زبانیں ہیں اور ایک انگریزی ہے۔

آروگیہ سیتو کے تحت فیچر فون اور لینڈ لائن فون کےحامل شہریوں کو شامل کرنے کی غرض سے آروگیہ سیتو باہم اثر پذیر وائس رسپانس سسٹم (آئی وی آر ایس)متعارف کرایا گیا ہے۔یہ خدمت ملک بھر میں دستیاب ہے۔ یہ ٹول فری خدمت ہے، جس کے تحت شہریوں کو 1921 پر مِسڈ کال دینے کا مشورہ دیا جاتا ہے اور اس کے جواب میں انہیں فون کال موصول ہوتی ہے، جو ان کی صحت کے بارے میں مختلف النوع سوالات پر مبنی ہوتی ہے۔

سوالات کو آروگیہ سیتو ایپ سے مربوط کیا جاتا ہے اور حاصل ہونے والے رد عمل پر شہریوں کو ایک ایس ایم ایس ملتا ہے،جس میں ان کی صحت کی نوعیت کی تفصیلات ہوتی ہیں اور ان کی صحت کے سلسلے میں پیشگی انتباہ بھی دیتا ہے۔

یہ خدمت موبائل ایپلی کیشن جیسی ہے اور 11 علاقائی زبانوں میں دستیاب ہے۔ شہریوں کی جانب سے جو اِن پُٹ فراہم کیا جاتا ہے، اسے آروگیہ سیتو ڈاٹا بیس کا حصہ بنادیا جاتا ہے اور یہ اطلاع شہریوں کو الرٹ بھیجنے کے لئے آگے بڑھا دی جاتی ہے، تاکہ ان کی سلامتی کے لئے کی جانے والی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

کووڈ-19 سے متعلق تمام تر اصل اور تازہ ترین اطلاعات ، جن کا تعلق تکنیکی  معاملات، رہنما خطوط، مشاورت ناموں سے ہے، کے حصول کے لئے براہ کرم درج ذیل ویب سائٹ پر رابطہ قائم کریں۔http://www.mohfw.gov.in/.

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More